شرجیل انعام میمن بھی کڑوڑ پتی نکلے۔

شرجیل انعام میمن بھی کڑوڑ پتی نکلے۔

شرجیل انعام میمن بھی کڑوڑ پتی نکلے۔ 22 جون 2018 (11:28) 11:28 AM, June 22, 2018

سابق صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل انعام میمن کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل انعام میمن پی پی کے ٹکٹ پر پی ایس 63 سے امیدوار ہیں انہوں نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں سے متعلق حلف نامہ جمع کرایا۔حلف نامے کے مطابق شرجیل میمن دبئی میں 5 کروڑ کے فلیٹ کے مالک ہیں جبکہ اُن کی اہلیہ کے نام پر 9 کروڑ 89 لاکھ کا فلیٹ ہے، پی پی رہنما کے پاس 3 کروڑ 95 لاکھ اور 70 ہزار روپے کی مالیت کی 3 گاڑیاں ہیں۔ الیکشن کمیشن میں 8 کروڑ 7 لاکھ اور 91 ہزار کی نقدی و پرائز بانڈ ظاہر کیے جبکہ اُن کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں 2 کروڑ 29 لاکھ اور 79 ہزار روپے موجود ہیں۔ فرنیچراوردیگراشیاکی مالیت 25 لاکھ روپے ظاہر کی جبکہ انہوں نے یہ بھی آگاہ کیا کہ انٹرنیشنل گلف گروپ میں اہلیہ 30لاکھ روپے کی شراکت دار ہیں علاوہ ازیں پی پی رہنما کراچی میں 44 لاکھ روپے کے بنگلے کے مالک ہیں۔

اس سے قبل خواجہ سعد رفیق کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ چُکی ہے . سعد رفیق کے اثاثوں کی کُل مالیت 17 کروڑ 84 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے . لوہاری کے دو گھروں کی مالیت ایک لاکھ 25 ہزار بتائی گئی ہے . ڈیفنس میں موجود گھر کی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ روپے بتائی گئی ہے . پھلروان میں 32 کینال اراضی کی قیمت 19 کروڑ 46 لاکھ بتائی گئی ہے . 2017 میں 3 کروڑ 89 لاکھ آمدن پر 52 لاکھ روپے ٹیکس کی ادا کیا گیا تھا . سعد رفیق نے کزن سے 2 کروڑ 54 لاکھ روپے قرض لے رکھا ہے . حلف نامے میں دو بیویاں ,دو بیٹیاں اور 1 بیٹا ظاہر کیا گیا ہے . پہلی بیوی کا نام غزالہ سعد ہے جبکہ دوسری بیوی کا نام شفق حرا ظاہر کیا گیا ہے .

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی نامزدگی فارم میں ظاہر اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔شہبازشریف ایک سو باہترکنال اراضی کےمالک جبکہ حمزہ اسپننگ ملز، حدیبیہ پیپر ملز سمیت پانچ ملز کے شیئر ہولڈر بھی ہیں جبکہ ان کے نام پر ایک لینڈ کروزر گاڑی بھی ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر کی ایک اہلیہ کا نام تہمینہ جبکہ دوسری کا نصرت درانی ہے، شہباز شریف کا ایک کروڑ 14لاکھ 2 ہزار 694 کا بینک بیلنس ہے جبکہ وہ بینک کے 38 لاکھ 94 ہزار518 کے مقروض بھی ہیں۔دوسری جانب سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات بھی منظر عام پر آ گئیں جس کے مطابق حمزہ شہباز کا 43 لاکھ 70 ہزار روپے بینک بیلنس ہے اور وہ 21 ملزمیں شیئرہولڈرہیں۔اثاثوں میں ایک سو پچپن کنال اور سولہ لاکھ اٹھاسی ہزار کے پرائزبانڈ ہیں۔گوشواروں میں حمزہ شہباز نے 2 بیویاں ظاہر کیں ۔ جن میں ایک اہلیہ رابعہ شہباز اوردوسری کانام مہرالنساہے۔

متعلقہ خبریں