شیخ رشید کی جانب سے ایک ہزار طوائفوں سے بھی بدتر قرار دیئے جانے پر ریحام خان بھی شیخ رشید کیخلاف میدان میں

شیخ رشید کی جانب سے ایک ہزار طوائفوں سے بھی بدتر قرار دیئے جانے پر ریحام خان بھی شیخ رشید کیخلاف میدان میں

شیخ رشید کی جانب سے ایک ہزار طوائفوں سے بھی بدتر قرار دیئے جانے پر ریحام خان ... 22 جون 2018 (11:07) 11:07 AM, June 22, 2018

ریحام خان نے ان کے انٹرویو کی ویڈیو کلپ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس شخص کو سپریم کورٹ کی جانب سے صادق اور امین کی حیثیت دے دی گئی ہے۔ ریحام خان نے ٹوئٹ میں سوال کیا کہ کیا سپریم کورٹ اس معاملے کا نوٹس لے گی؟ .

انہوں نے درخواست کی کہ پاکستان سے اس گند کو ختم کیا جائے۔خیال رہے کہ شیخ رشید نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے نجی ٹی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سمیت فلم انڈسٹری کے خلاف نازیبا گفتگو کی تھی۔ ریحام خان کی شائع ہونے والی کتاب سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں شیخ رشید نے نازیبا گفتگو کرتے ہوئے انہیں ایک ہزار طوائفوں سے بھی بدتر قرار دیا۔

قبل ازیں ریحام خان نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کو پاکستان کے لیے سیکورٹی رسک قرار دے دیا۔ ٹائمز نائو کو دیئے گئے انٹرویو میں ریحام خان کا کہنا ہے کہ جو شخص ایک کتاب کا دباؤ برداشت نہیں کرسکتا واحد اسلامی ایٹمی قوت کے حامل ملک کو اس کے حوالے کیسے کریں ؟حسین حقانی کے ساتھ تصویروں سے متعلق ریحام کہتی ہیں کہ ان سے لندن کے ایک ڈپارٹمنٹل سٹور میں ملاقات ہوئی تھی، تصویریں سوشل میڈیا پر آئیں تو انہیں سی آئی اے ایجنٹ تک کہا گیا۔ ریحام کہتی ہیں کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا جدید پاکستان کے لیے ان فٹ ہیں، شادی کی جو تصاویر سامنے آئیں وہ اس پاکستان کی عکاسی نہیں کرتیں جو لوگ چاہتے ہیں۔

یاد رہیکہ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے جس کومیر ی کتاب چاہئے تو اس کو بنی گالا سے کتاب کی کاپی مل سکتی ہے ۔میں ووٹ کے لئے مذہب کے استعمال کی مخالف ہوں۔میر ی کتاب پر نوٹس بھیجے جارہے ہیں لیکن کتاب ابھی شائع ہی نہیں ہوئی اس لئے لیگل نوٹس بھیجنے کا کوئی جواز نہیں بنتا لیکن یہ جاننا بھی دلچسپ ہوگا کہ لو گ میری کتاب سے اتنا خوفزدہ کیوں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ آپ کو کتاب چاہئے تو اس کی کاپی بنی گالہ سے مل سکتی ہے ۔میں نے کتاب میں خود کوظاہر کیا ہے ۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ مجھ سے اپنی شادی کے اعلان کاحق چھینا گیا۔اب میں نے جب اتنی محنت سے کتاب لکھی ہے تو اس کا اعلان تو کرنے کی اجازت دی جائے ۔انہوں نے کہا نفر ت انگیزی کی سیاست کے اندر کوئی جگہ نہیں ہے ۔خواتین کو اپنے متعلق فیصلے کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہئے ۔ ریحام خان کا کہنا تھاکہ جس نے بھی عمران خان کی سپورٹ کی وہ اب محسوس کر رہا ہے کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف 15یا20پرانے کار کنوں کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں