عمران خان نے زلفی بخاری کا بلیک لسٹ سے نام نکالنے کے لئے فون نہیں کیا ،بڑا سچ سامنے آ گیا

عمران خان نے زلفی بخاری کا بلیک لسٹ سے نام نکالنے کے لئے فون نہیں کیا ،بڑا سچ سامنے آ گیا

عمران خان نے زلفی بخاری کا بلیک لسٹ سے نام نکالنے کے لئے فون نہیں کیا ،بڑا سچ ... 22 جون 2018 (10:53) 10:53 AM, June 22, 2018

نگراں وزیرداخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن سے قبل دہشت گردی کے خدشے کا اظہار کیا ہے.

نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ فوجی آپریشن کے بعد حالات بہتر ہوئے، مگرخطرہ اب بھی ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی را بلوچستان میں جوکررہی ہے، سب کو پتا ہے.اعظم خان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی ریلی یا جلوس کونشانہ بنانے کے واضح خطرات ہیں، ادھر افغانستان سے 35 سال سے چلنے والا مسئلہ ہمارے سامنے ہے.ایک سوال کے جواب میں اعظم خان نے کہا کہ زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں تھا، مگر عمران خان نے بلیک لسٹ سے نام نکالنے کے لئے فون نہیں کیا تھا.انھوں نے پی ٹی آئی سے وابستگی کےالزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان فاؤنڈیشن سیلاب زدگان کے لیے بنی تھی، عمران خان کی بہن کی درخواست پرفاونڈیشن کاحصہ بنا تھا، ماضی میں مختلف این جی اوزکا حصہ رہا ہوں۔

یاد رہیکہ اس متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ :"میں عمرے کے لیے گیا ہوا تھا مجھے اس بات کا پتہ ہی نہیں چلا میں جب واپس آیا تو مجھے پتہ چلا مجھے نہیں لگتا تھا کہ یہ کوئی اتنی بڑی بات ہے جب واپس آیا تو پتہ چلا کہ یہ بڑی بات بن چکی ہے -مجھے یہ بتائیں کہ میں نے کون سا قانون توڑا ہے-اگر کوئی کہتا ہے کہ یہ پرائیویٹ جہاز میں گیا ہے -میں جاتا ہی نہ عمرے کے لیے اگر یہ پرائیویٹ جہاز نہ ہوتا میں ستائسویں کی رات عمرے کے لیے جانا چاہتا تھا میرے پاس صرف دو دن تھے اور دوسرےنارمل جہاز میں ساری سیٹیں بک تھیں اور اس کے لیے پانچ چھ دن لگ جانے تھےاب مجھے موقع ملا تو میں چلا گیا اور دوسری بات جب میری جمائمہ سے شادی ہوئی تھی تو اس کے باپ نے دو دفعہ پرائیویٹ جہاز بھیجا تھا میں اس میں گیا تھا ایک دفعہ دبئی سے میرے دوست نے جہاز بھیجا تھا میں اس میں بھی گیا تھا اسمیں تو کوئی برائی نہیں ہے دوسری بات زلفی بخاری کی آگئی وہ میرا دوست ہے پچھلے سات سال سے وہ کرکٹ کا ایک فین ہے اور کرکٹ کی وہ سے ہی ہماری دوستی ہو گئی -تو جب میں وہاں ایئر پورٹ پر بیٹھا ہوا تھا تو مجھے پتہ چلاکہ کاغذات میں کوئی خرابی ہے اور تھوڑی دیر ہو جائے گی -میں چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی مجھے بتائے کہ میں نے وہاں بیٹھے ہوئے کسی کو کال کی ہو آج تک میں نے شوکت خانم میں کسی کو کال نہیں کی کہ اس کو تھوڑا سا فیور دے دو میں نے نمل میں کبھی کال نہیں کی پچھلے پانچ سال میں میں چیلنج کرتا ہوں کہ آپ مجھے خیبرپختونخواہ بتائیں کہ میں نے کسی کو فور کلاس کی نوکری دلوانے کے لیے سفارش کے لیے کسی کو فون کیا ہو-"

قبل ازیں زلفی بخاری تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری نے کہاتھا کہ دو تین دن سے میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا، مجھے باہر بھجوانے کے لیے عمران خان نے کسی کو فون نہیں کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، زلفی بخاری نے کہا ہے کہ میرا نام ای سی ایل میں نہیں بلیک لسٹ میں تھا، بلیک لسٹ میں نام ہونے کا مجھ سمیت کسی آفیشل کو علم نہ تھا، ایئرپورٹ پہنچا تو مجھے اس بارے میں علم ہوا۔میرا حسن اور حسین نواز سے موازنا نہ کیا جائے، لندن نہیں بھاگا، واپس آیا ہوں اور کہیں نہیں جارہا ہے۔ زلفی بخاری کے مطابق پی ٹی آئی کے خلاف سازش کی جارہی ہے، مجھے باقاعدہ چھ دن کے لیے باہر جانے کی اجازت دی گئی تین دن میں واپس آگیا، میرا حسن اور حسین نواز سے موازنا نہ کیا جائے، لندن نہیں بھاگا، واپس آیا ہوں اور کہیں نہیں جارہا۔ زلفی بخاری نے کہا کہ پاناما لیکس میں نام آ نے پر میری کمپنیوں کی انکوائری ہوئی، میں نے پاکستان میں کام کبھی نہیں کیا ، سار اکام لندن میں ہی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں