آئندہ حکومت میں ریلوے کو مزید ترقی اور پی آئی اے کو ٹھیک کریں گے۔آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک میں ڈیم بنائیں گے۔خواجہ سعد رفیق

آئندہ حکومت میں ریلوے کو مزید ترقی اور پی آئی اے کو ٹھیک کریں گے۔آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک میں ڈیم بنائیں گے۔خواجہ سعد رفیق

آئندہ حکومت میں ریلوے کو مزید ترقی اور پی آئی اے کو ٹھیک کریں گے۔آئندہ ... 22 جون 2018 (10:24) 10:24 AM, June 22, 2018

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جلنے والے جلتے رہو، رونے والے روتے رہو، ہم پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے، مخالفین کا کام صرف شور مچانا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا عام انتخابات سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ عام الیکشن نہیں پاکستان کے مستقبل کا معاملہ ہے، مسلم لیگ ن جیتی تو اپنا کام سر انجام دیں گے، جس طرح ماضی میں لوگوں کے لیے کام کیا اسی طرح مسقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چور کہا گیا تو کبھی ہم پر حملہ کیا گیا، ہمارے لیڈر کو نااہل کر دیا گیا، ایسے بالکل بھی نہیں چل سکتا، ہم یہ تماشا نہیں بننے دیں گے، ہمیں عوام کی خدمت کرنے کی سزا دی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری وجہ سے فاٹا قومی دھارے میں شامل ہوچکا ہے، ملک کا ووٹر شیر کے ساتھ کھڑا ہے، آئندہ حکومت میں ریلوے کو مزید ترقی اور پی آئی اے کو ٹھیک کریں گے۔

آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک میں ڈیم بنائیں گے۔

سابقہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان پر تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ :"جو کہتا تھا میں تبدیلی لاؤں گا میں نئے چہرے لاؤں گا -کہاں ہیں نئے چہرے جو جہاں کے پھٹیچر لوگ ہیں وہ یہاں پرنظر آ رہے ہیں -ووٹ نوجوانوں نے دیے ہیں - جذبات نوجوانوں کے ہیں اور ٹکٹیں انہی پرانے اور پھٹیچر لوگوں کو دے دی ہیں سارے منحوس لوگ اپنی پارٹی میں لے لیے ہیں یہ شخص مجرم اعظم ہے جس شاخ پر یہ بیٹھا ہوا ہے اسی کو کاٹ رہا ہے - تم اس ملک میں جمہوریت کے مہرے بنے ہوئے ہو آپ کو کیسے سمجھائیں ہم نہیں سمجھا سکے پچیس جولائی کو پاکستان کے عوام تمہیں سمجھائیں گے -"

قبل ازیں خواجہ سعد رفیق کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ چُکی ہے . سعد رفیق کے اثاثوں کی کُل مالیت 17 کروڑ 84 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے . لوہاری کے دو گھروں کی مالیت ایک لاکھ 25 ہزار بتائی گئی ہے . ڈیفنس میں موجود گھر کی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ روپے بتائی گئی ہے . پھلروان میں 32 کینال اراضی کی قیمت 19 کروڑ 46 لاکھ بتائی گئی ہے . 2017 میں 3 کروڑ 89 لاکھ آمدن پر 52 لاکھ روپے ٹیکس کی ادا کیا گیا تھا . سعد رفیق نے کزن سے 2 کروڑ 54 لاکھ روپے قرض لے رکھا ہے . حلف نامے میں دو بیویاں ,دو بیٹیاں اور 1 بیٹا ظاہر کیا گیا ہے . پہلی بیوی کا نام غزالہ سعد ہے جبکہ دوسری بیوی کا نام شفق حرا ظاہر کیا گیا ہے .

متعلقہ خبریں