
مشرقی غوطہ کے طویل محاصرے کے دوران شامی فوج اور اس کی ہمنوا فورسز نے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا۔اقوام متحدہ
22 جون 2018 (10:01)اقوام متحدہ کے تحقیق کاروں نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ شام کے علاقے مشرقی غوطہ کے طویل محاصرے کے دوران شامی فوج اور اس کی ہمنوا فورسز نے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا۔ اس دوران تقریبا 2.65 لاکھ افراد کو شدید بم باری اور "دانستہ طور قحط" کا نشانہ بنایا گیا۔شام کے حوالے سے بین تحقیقات کی آزاد بین الاقوامی کمیٹی کی تازہ ترین رپورٹ میں 140 انٹرویوز کے علاوہ تصاویر، وڈیوز، سیٹلائٹ کلپس اور میڈیکل ریکارڈز کا سہارا لیا گیا ہے۔
تحقیق کاروں کے مطابق اپوزیشن کے 20 ہزار کے قریب جنجگو جن میں بعض کا تعلق "دہشت گرد جماعتوں" سے ہے، وہ محصور علاقے غوطہ شرقیہ میں مورچہ بند ہو گئے اور انہوں نے دارالحکومت دمشق کو گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ اس دوران ہونے والے حملوں کے نتیجے میں متعدد لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے۔ یہ کارروائیاں جنگی جرائم کی حد تک پہنچ گئیں۔