سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے خوبصورت تحفہ۔

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے خوبصورت تحفہ۔

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے خوبصورت تحفہ۔ 22 جون 2018 (09:50) 9:50 AM, June 22, 2018

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے150ٹن کجھوروں کا تحفہ اسلام آباد میں تعینات سعودی سفیر سعیدنواف المالکی نے پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا۔

سعودی عرب اسلامی ممالک خاص کر پاکستان کی سفارتی ،اخلاقی اور مالی مدد کرنا اپنا دینی اور اخلاقی فرض سمجھتا ہے۔ سعودی عرب 80 سے زائد ممالک کی مدد کر رہا ہے کل آمدنی کا 1.9فیصد انسانی امداد پر بغیر کسی امتیاز کے خرچ کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سعودی سفیر سعید نواف المالکی نے جمعرات کوسعودی سفارت خانے میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے150ٹن کجھوروں کاتحفہ پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں شاہ سلمان ہیومنٹیرین اینڈ ریلف سنٹر کے حکام اور پاکستان حکام کی طرف سے برگیڈئیر(ر)ذاکیراحمدخان نے شرکت کی۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب 80 سے زائد ممالک کی مدد کر رہا ہے اور اپنی کل آمدنی کا 1.9فیصد انسانی امداد پر بغیر کسی امتیاز کے خرچ کرتا ہے مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اور تحفہ دینے سے آپس میں محبت بڑھتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ پاکستان کومزید ترقی وخوشحالی دے اوراپنے حفط وامان میں رکھے۔

متعلقہ خبریں