نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ۔28 سال قبل پاکستان کی بینظیر بھٹو وہ پہلی وزیراعظم تھیں، جو اس عہدے پر رہتے ہوئے ماں بنی تھیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ۔28 سال قبل پاکستان کی بینظیر بھٹو وہ پہلی وزیراعظم تھیں، جو اس عہدے پر رہتے ہوئے ماں بنی تھیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ۔28 سال قبل ... 22 جون 2018 (09:29) 9:29 AM, June 22, 2018

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے ماں بننے والی دوسری عالمی شخصیت بن گئیں۔

انھوں نے نیوزی لینڈ ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ دنیا کی پہلی خاتون نہیں، جو کام بھی کرتی ہیں اور بچے بھی پیدا کریں گی بلکہ ان سے پہلے بھی کئی خواتین نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے بچوں کو جنم دیا ہے۔

جیسنڈا آرڈرن کے ہاں آج بیٹی کی پیدائش ہوئی، یہ خبر انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے خاوند اور نومولد بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے دی۔

جیسنڈا آرڈرن نے بچی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے گھر ایک صحت مند بچی کی آمد ہوئی ہے جس کا وزن ساڑھے 3 کلو ہے۔ساتھ ہی انہوں نے دعاؤں اور نیک خواہشات پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے بچی کی ولادت کے سلسلے میں 6 ہفتے تک اپنی ذمہ داریوں سے چھٹیاں لیں۔ یاد رہے کہ جیسنڈا آرڈرن نے رواں برس کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ وہ امید سے ہیں۔

واضح رہے کہ 28 سال قبل پاکستان کی بینظیر بھٹو وہ پہلی وزیراعظم تھیں، جو اس عہدے پر رہتے ہوئے ماں بنی تھیں۔

متعلقہ خبریں