
چودھری نثار صاحب گھر کا بھیدی ہیں جو لنکا ڈھاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں نہیں آنا چاہیے بلکہ۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا بیان
22 جون 2018 (01:31)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کا چودھری نثار کے پی ٹی آئی جوائن کرنے کے متعلق کہنا ہے کہ :" چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں نہیں آنا چاہیے وہ جو انہوں نے ن لیگ کے ساتھ اتنے سال گزارے مشکل وقت گزارا وہ اس کا اظہار ن لیگ کے اندر رہ کر بھی کر سکتے ہیں وہ ن لیگ کے اندر رہ کر خیر اور شر کو علیحدہ کر سکتے ہیں - پی ٹی آئی میں آکر وہ ن لیگ کے ووٹرز کو نہیں توڑ سکتے -آپ نے ہر مسلم لیگ ن کے کارکن کو کہتے سنا ہو گا کہ چودھری نثار بڑے اچھے آدمی ہیں ان کا بڑا رتبہ ہے اب ڈھونڈتے ہیں اس رتبے کو کہ وہ اندر کی بات باہر لے کر آ رہے ہیں -جو بھی پی ٹی آئی کے اندر آتا ہے وہ خان احب کی قیادت کو قبول کر کے آتا ہے اس کے لیے دروازے تو نہیں بند کیے جا سکتے -جاوید ہاشمی جمعہ جمعہ آٹھ دن پی ٹی آئی کے اندر آئے اور واپس چلے گئے جہاں سے آئے لیکن چودھری نثار صاحب گھر کا بھیدی ہیں جو لنکا ڈھاتا ہے آپ کچھ دنوں میں دیکھیں گے ن لیگ کے سارے کام باہر آ جائیں گے -"