میرا تعلق خود خیبر پختونخواہ سے ہے -وہاں پر پارٹی چھوڑنا بڑی بے عزتی کی بات سمجھی جاتی ہے -روبینہ خالد

میرا تعلق خود خیبر پختونخواہ سے ہے -وہاں پر پارٹی چھوڑنا بڑی بے عزتی کی بات سمجھی جاتی ہے -روبینہ خالد

میرا تعلق خود خیبر پختونخواہ سے ہے -وہاں پر پارٹی چھوڑنا بڑی بے عزتی کی بات ... 22 جون 2018 (00:34) 12:34 AM, June 22, 2018

پیپلز پارٹی کی رہنما روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ :"الیکشن کے بعد جس جس نے جو دعوے کیے ہیں وہ کھل کر سامنے آ جائیں گے - ہمیں احساس ہو گیا ہے کہ الیکٹیبل لوگ الیکشن کے لیے بہت اہم ہیں ان کی اپنی بات میں تضاد ہے خیبر پختونخواہ میں یہ جتنے لوگوں کو ایم این اے بنا کر لے کر آئے وہ الیکٹیبل نہیں تھے وہ سارے نئے لوگ تھے -ان کی قول اور عمل میں بہت فرق ہے -پیپلز پارٹی کو کبھی الیکٹیبل کی ضرورت نہیں پڑی -ہم شروع سے پاکستان کی سیاست دیکھتے آرہے ہیں میرا تعلق خود خیبر پختونخواہ سے ہے - وہاں پر پارٹی چھوڑنا بڑی بے عزتی کی بات سمجھی جاتی ہے - اب لوگوں کا کوئی دین ایمان نہیں رہا -تمام پارٹیوں کو پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی جو ائن کرتے ہیں اس بات کی مذمت کرنی چاہیے -الیکٹیبل لینا مجبوری ہے -لیکن خیبر پختونخواہ میں ان کا تجربہ اچھا رہا نئے لوگ آئے - جہاں امید وار مضبوط ہو گا آپ اس کے لیے جائیں گے-لیکن آپ کے قول اور تضاد میں فرق نہیں ہونا چاہیے -آپ کا جو ورکر ہے اس کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے اس کی دلجوئی کرنی چاہیے -اس وقت پی ٹی آئی میں جو ٹکٹس کا ہنگامہ ہے وہ اور کہیں نہیں ہے -آپ خیبر پختونخواہ میں اس وقت ہسپتالوں کی حالت دیکھ لیں تو آپ کو ان کے دعوے سمجھ میں آ جائیں گے -"

متعلقہ خبریں