میرے بھائی کے قتل میں علی امین گنڈا پور ملوث ہیں ۔ بھائی اکرام اللہ گنڈاپور

میرے بھائی کے قتل میں علی امین گنڈا پور ملوث ہیں ۔ بھائی اکرام اللہ گنڈاپور

میرے بھائی کے قتل میں علی امین گنڈا پور ملوث ہیں ۔ بھائی اکرام اللہ گنڈاپور 22 جولائی 2018 (17:35) 5:35 PM, July 22, 2018

تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ گنڈاپور کے بھائی کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے بھائی کے قتل میں علی امین گنڈا پور ملوث ہیں ۔ اکرام اللہ گنڈاپور کے بھائی نے علی امین گنڈا پور پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کے قتل کے پیچھے انہی کا ہاتھ ہے۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی نشست کے لئے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ خان گنڈا پور خودکش حملے میں شہید ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) کے مطابق تحصیل کلاچی سے صوبائی نشست کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار سردار اکرام اللہ خان گنڈاپور کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ان سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔اکرام اللہ گنڈا پور اور دیگر زخمیوں کو امداد کے لئے سی ایم ایچ اسپتال لے جایا گیا جہاں پی ٹی آئی امیدوار دوران علاج چل بسے جب کہ ان کے خاندانی ذرائع نے بھی اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار اکرام خان گنڈاپور انتخابی مہم کے لیے جیسے ہی گھر سے نکل کر گاڑی میں بیٹھنے لگے کہ ایک خودکش بمبار نے ان کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں اکرام اللہ گنڈا پور ، سابق ناظم یو سی درابن نجیب شاہ، ڈرائیور رمضان سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اکرام اللہ گنڈا پور اور ان کا ڈرائیور رمضان شہید ہوگئے۔

متعلقہ خبریں