برطانوی پولیس مُرغابی کو ہلاک کرنے والے شہری کی تلاش میں

برطانوی پولیس مُرغابی کو ہلاک کرنے والے شہری کی تلاش میں

برطانوی پولیس مُرغابی کو ہلاک کرنے والے شہری کی تلاش میں 22 جولائی 2018 (11:46) 11:46 AM, July 22, 2018

برطانیہ کے جنوب میں سمرسٹ کاؤنٹی کی پولیس نے اُس شخص کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس نے گزشتہ منگل کو ایک چھوٹی مُرغابی کو ہلاک کر دیا تھا۔ مذکورہ شخص کا دعوی ہے کہ مرغابی نے آلو کے چِپس چرائے تھے۔

سمرسٹ پولیس کی جانب سے جمعے کے روز جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اُسے منگل کے روز اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص نے مرغابی کو دیوار پر دے مارا جس کے نتیجے میں یہ پرندہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس کے مطابق مطلوبہ شخص عمر کے لحاظ سے ساتھ کی دہائی میں ہے۔پولی سنے کاؤنٹی کے لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس شخص کی تلاش میں اور اسے پولیس کے حوالے کرنے میں مدد کریں۔ادھر ایک عینی شاہد خاتون نے بتایا ہے کہ اس نے ایک شخص کو مذکورہ پرندے کے دونوں پاؤں پکڑتے ہوئے دیکھا جو اس شخص کے ہاتھ میں موجود چِپس جھپٹ چکا تھا۔ اس کے بعد مذکورہ شخص نے پرندے کو زور سے دیوار پر دے مارا۔دوسری جانب برطانیہ میں پرندوں کے خلاف سفاکیت روکنے سے متعلق رائل سوسائٹی نے اس واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔برطانیہ کے قانون کے مطابق مرغابی کا قتل یا اسے نقصان پہنچانا ایک قابل سزا جرم ہے۔

متعلقہ خبریں