نواز شریف کے گھر کیوں گیا۔مولانا طارق جمیل نے وجہ بتا دی ساتھ ہی میڈیا کو بھی نصیحت

نواز شریف کے گھر کیوں گیا۔مولانا طارق جمیل نے وجہ بتا دی ساتھ ہی میڈیا کو بھی نصیحت

نواز شریف کے گھر کیوں گیا۔مولانا طارق جمیل نے وجہ بتا دی ساتھ ہی میڈیا کو بھی ... 21 مئی 2018 (13:12) 1:12 PM, May 21, 2018

مولانا طارق جمیل صاحب نے جاتی امراء جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ :" کچھ ماہ قبل میں جاتی امرا گیا تھا  میاں نواز شریف کی اہلیہ کا حال پوچھنے کے لیے میں جب واہاں سے نکلا تو مجھے جلدی تھی میں نے کچھ کہا نہیں تو میڈیا نے یہ خبر چلائی کہ تعویذ دینے گئےتھے ,کسی نےیہ خبر چلائی کہ وظیفہ بتانے گئے تھے کہ حکومت بچ جائے - جبکہ میں وہاں گیا تھا میاں نواز شریف کی اہلیہ کی عیادت کے لیے  اور اب بھی میں ان کی اہلیہ کی عیادت کے لیے  آیا ہوں -"مولانا صاحب کا کہنا تھا کہ :'' اللّٰہ کا فضل ہے اللّٰہ تعالٰی مجھے بادشاہوں کے پاس لے جاتا ہے -میں نے صرف چائےپی تھی چائے کےعلاوہ کسی چیز کا روادار نہیں ہوں -" مولانا صاحب نے مزید کہا کہ :"یہ شدت پسندی جو پھیلی ہوئی میں تمام علماء ,ہر مکتب کے علماء اور خطیب  حضرات کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ لوگوں میں محبت کا درس دیں ,فرقہ واریت کی تقریریں اور ایک دوسرے کو کافر کافر کہنے سے پرہیز فرمائیں اور امت کو امت بنائیں اختلاف رائے کے باوجود آپس میں محبت سے رہنا یہ میرے نبی کا فرمان ہے میرےنبی نے فرمایا:" اسلام کا سب سے مضبوط عمل کیا ہے " تو صحابہ نے عرض کی "نماز '' آپ نے کہا :"نہیں " پھر صحابہ نے عرض کی "جہاد " آپ نے فرمایا: "نہیں "پھر صحابہ نے عرض کیا "روزہ" آپ نے فرمایا :"نہیں " پھر صحابہ نے عرض کیا :" حج "آ پ نے فرمایا :"نہیں "تو انہوں نے کہا "اللّٰہ جانے اللّٰہ کا رسول جانے " تو آپ نے فرمایا :" اسلام کا سب   سے   مضبوط عمل اللّٰہ کے لیے محبت کرنا ہے " تو میں یہ پیغام دینا    چاہتا ہوں کہ اس شدت پسندی کو   صرف علماء ہی دور کر سکتے ہیں مثبت تقریروں سے مثبت پیغام رسانی    سے کہ ہم شیعہ ہیں سنی, بریلوی,دیوبندی  ہیں لیکن ہم امت بن کے  چلیں " مولانا طارق جمیل   نے   میڈیا سے    کہا   کہ    :" اپنے میڈیا کو  سچ   پہ    لاؤ جھوٹ پہ نہیں    کیونکہ  مسلمان   سچ    بولتا ہے   جھوٹ نہیں "