صباقمرکوقتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

صباقمرکوقتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

صباقمرکوقتل کی دھمکیاں ملنے لگیں 21 مئی 2018 (13:04) 1:04 PM, May 21, 2018

لاہور (نیوزڈیسک) صباءقمر پہلی اداکارہ نہیں ہیں جنہیں قتل کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ ماضی میں بھی چند مشہور شخصیات کو قتل کی دھمکیاں ملتی ہیں لیکن خود صباءقمر کیساتھ بھی یہ پہلی مرتبہ نہیں ہو رہا کیونکہ انہیں اس وقت کی دھمکیاں ملیں جب بالی ووڈ ہندی میڈیم میں ان کیساتھ کام کرنے والے اداکار عرفان خان نے اپنے

بیان میں کہا کہ ”میرے خیال سے صباءقمر بھارت میں کسی سے شادی کر لی ہے۔ وہ اب ایک بھارتی ہیں، میں نے یہ کہیں سے سنا ہے۔“لیکن اس مرتبہ انہیں یہ دھمکیاں ڈرامہ سیرل ”باغی“ میں قندیل بلوچ کا کردار ادا کرنے پر مل رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ہنگامہ تو اس وقت ہی برپا ہو گیا تھا جب صباءقمر کو اس کردار کیلئے منتخب کیا گیا اور انہوں نے بھی اپنی رضامندی ظاہر کر دی۔ ڈرامے کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد صباءقمر کو قتل کی دھمکیاں موصول ہوئیں لیکن انہوں نے ایسا جواب دیدیا ہے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا ہے۔صباءقمر کا کہنا ہے کہ ”ہر کسی نے ایک دن مرنا ہے۔ اس لئے میں کوئی قابل قدر کام کرنے کے بعد مرنا پسند کروں گی۔“ اگرچہ ڈرامہ سیریل میں ان کا کردار کافی متنازعہ ہے لیکن صباءکی کام کے ساتھ لگن اور پاکستان میں مہنگی ترین اداکاراؤں میں شمار ہونے والی صباءقمر نے اس کردار کو زبردست انداز میں نبھانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس طرح کا کردار نبھانا آسان نہیں اور یہ بھی سچ ہے کہ صباءقمر کے علاوہ کوئی اداکارہ اس کردار کے ساتھ انصاف کرنے میں کامیاب نہیں ہو پاتی۔‎