جو لوگ باہر سے پیسے کما کر پاکستان لاتے ہیں وہ ثبوت دیتے ہیں تو شریف فیملی کو بھی دینا چاہیے۔پاکستان تحریک انصاف

جو لوگ باہر سے پیسے کما کر پاکستان لاتے ہیں وہ ثبوت دیتے ہیں تو شریف فیملی کو بھی دینا چاہیے۔پاکستان تحریک انصاف

جو لوگ باہر سے پیسے کما کر پاکستان لاتے ہیں وہ ثبوت دیتے ہیں تو شریف فیملی کو ... 21 جون 2018 (23:51) 11:51 PM, June 21, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی نعمانی کا مریم نواز کے اثاثوں کے بارے میں کہنا ہے کہ :"سب کہتے ہیں کہ ان کے والد صاحب کی پراپرٹی ہے یہ ان کا حق بنتا ہے ٹھیک ہے ایک لمحے کے لیے یہ مان لیتے ہیں کہ چلیں جی یہ ٹھیک ہے -انہوں کہا تھا کہ ان کی باہر تو کیا پاکستان میں بھی کوئی چیزیں نہیں ہیں تو اب یہ کہاں سے آ گئی ہیں اور دوسری بات یہ کہ جو ان سے پوری قوم ,عدالتیں اور مخالف سیاسی پارٹیاں پوچھتی رہیں کہ چلیں جی آپ کے والد کی جائیداد ہے لیکن یہ ملک سے باہر کیسے گئی کوئی ثبوت دیں -عمران خان کا گھر تھا اس کے پیچھے ساری دنیا پڑی ہوئی تھی عمران خان نے کچھ سال نہیں چالیس سال پرانے ثبوت لا کر دکھا دیے کہ ایسے میں نے یہ گھر خریدا ہے ان سے پوچھو تو یہ کبھی اس چیز کے پیچھے چھپتے ہیں کبھی اس چیز کے پیچھے چھپتے ہیں -اور جو لوگ بزنس میں ہوں میں تو اس بات کا سخت خلاف ہوں انہیں سیاست میں آنا ہی نہیں چاہیے -ساری بات کا لب لباب یہ ہے کہ اگر شفافیت سے آپ نے اربوں روپے بھی کمائے ہیں اگر آپ ان کے بارے میں بتا سکیں کہ یہ میں نے یہاں سے کمائے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے-مسئلہ تب ہوتا ہے جب آپ بتا نہ سکیں - جو لوگ باہر سے پیسے کما کر پاکستان لاتے ہیں وہ ثبوت دیتے ہیں تو ان کو بھی دینا چاہیے -"

متعلقہ خبریں