انتحابات 2018 میں الیکشن کمیشن کی نئی کامیابیاں جانئے

انتحابات 2018 میں الیکشن کمیشن کی نئی کامیابیاں جانئے

انتحابات 2018 میں الیکشن کمیشن کی نئی کامیابیاں جانئے 21 جون 2018 (23:29) 11:29 PM, June 21, 2018

سابق چیئرمین نادراکا کہنا ہے کہ :" الیکشن کمیشن کو خودمختار بنایا گیا ہے-خواتین کو دس پرسنٹ ووٹ کا حق دیا گیا ہے -اور جس نے ایک لاکھ سے زیادہ الیکشن کے لیے ڈونیشنز لی ہیں ان کی بھی تفصیلات جمع کروانے کا کہا گیا ہے -بہت اچھی اچھی تبدیلیاں ہوئی ہیں -لیکن جو اہم بات ہے وہ یہ ہے کہ کاغذات نامزدگی کو ویب سائٹ پر ڈالنا چاہیے یہ میں نے اس پر لکھا بھی تھا - چیف جسٹس نے اب اس کا نوٹس لیا ہے -صرف یہ کہنا کہ میں آرٹیکل 62,63 پر عمل کرتا ہوں کافی نہیں ہے ووٹرز کا حق ہے کہ وہ اپنے امیدوار کے بارے میں جانیں -دوسری بات یہ کہ ووٹر کی صحیح جانچ پڑتال ہونی چاہیے اس کے لیے ہم نے 2013 میں بائیو میٹرک سسٹم کا کہا تھا پھر ہمیں اس کی اجازت نہیں ملی اور ہمیں مقناطیسی سیاہی خریدنے کا کہا گیا ہم نے وہ خریدی اس میں بھی دو نمبر سیاہی آ گئی -ہم نے وہ بھی استعمال کی اور جہاں بھی دھاندلی ہوئی وہاں ہم نے دوبارہ الیکشن کروایا اور پھر جس نے دھاندلی کی وہ ہار گیا تو اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس الیکشن میں بے قاعدگیاں ہوئی تھیں -اب جو الیکشن ہو رہے ہیں اس میں مقناطیسی سیاہی بھی نہیں ہے اور صرف یہی ہے کہ ووٹر اپنا کارڈ لے کے آئے اور اس سے ہی تصدیق ہو گی -اب الیکشن کمیشن کو بتانا چاہیے کہ ووٹر کی تصدیق کس طرح ہو گی -یہ انتخابی اصلاحات میں یہ دو چیز رہ گئی ہیں -"

متعلقہ خبریں