کرکرے کا پیکٹ خریدو اس پر پیپلز پارٹی کا ٹکٹ فری ملتا ہے -فیاض الحسن چوہان

کرکرے کا پیکٹ خریدو اس پر پیپلز پارٹی کا ٹکٹ فری ملتا ہے -فیاض الحسن چوہان

کرکرے کا پیکٹ خریدو اس پر پیپلز پارٹی کا ٹکٹ فری ملتا ہے -فیاض الحسن چوہان 21 جون 2018 (22:56) 10:56 PM, June 21, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے فیاض الحسن چوہان کہا ہے کہ پاکستان میں چیزیں خریدنے پر پیپلز پارٹی کا ٹکٹ مفت میں ملتا ہے - خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں کرکرے اور چکن نوڈلز خریدنے سے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ مفت ملتا ہے ان کا کہنا ہے کہ :"پنجاب میں پیپلز پارٹی کی شہرت کا عالم یہ ہے کہ کرکرے کا پیکٹ خریدو اس پر پیپلز پارٹی کا ٹکٹ فری ملتا ہے -خیبر پختونخواہ میں شہرت کا عالم یہ یے کہ ایک چکن نوڈلز کا پیکٹ خریدو تو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ فری ملتا ہے اور سندھ کے اندر یہ عالم ہے کہ پانچ ملوں پر قبضہ کرو ,پانچ صنعتوں پر قبضہ کرو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ انعام میں ملتا ہے - "

پاکستان تحریکِ انصاف کے فیاض الحسن چوہان نے چوہدری نثار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار یہاں تھوڑی کوتاہی اور سُستی کر گئے تھے اُنھیں کیاسارے پاکستان کو پتہ چل چُکا تھا کہ اُن کی نواز شریف ,مریم نواز اور شہباز شریف کے دل میں تھوڑی سی بھی قدر نہیں رہی ہے .

ڈیڑھ سال پہلے ہر پاکستانی شخص پر یہ بات واضح ہو چُکی تھی .4,5 مہینے عمران خان نے انھیں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی آفر کی تھی بجائے اس کے ان کو عمران خان کی بات مان لینی چاہئیے تھی کیونکہ یہ اُن کے ذاتی دوست بھی ہیں عمران خان ان کی قدرو عزت کرتے ہیں .اب ان کے مُقابل سرور خان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور وہ ہر لخاظ سے ان جیسے ہی مضبوط لیڈر ہیں .جب پی ٹی آئی اور عمران خان کی بار بار پارٹی میں شمولیت کی دعوت کو چوہدری نثار ٹُھکراتے رہے ہیں اب پاکستان تحریک انصاف چوہدری نثار کی کوئی مدد نہیں کر سکتی .

متعلقہ خبریں