پی ٹی آئی کو پنجاب میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں سارے کرپٹ اُمید واروں کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔رانا ثنا اللہ‎ کا پی ٹی آئی کو چیلنج

پی ٹی آئی کو پنجاب میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں سارے کرپٹ اُمید واروں کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔رانا ثنا اللہ‎ کا پی ٹی آئی کو چیلنج

پی ٹی آئی کو پنجاب میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں ... 21 جون 2018 (22:12) 10:12 PM, June 21, 2018

رانا ثنا اللہ نےجاگ ٹی وی کےایک   پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حصے میں باقاعدہ ایک طریقہ کار ہوتا ہے اور اُس کے مُطابق فیصلے کئیے جاتے ہیں . رانا ثنا اللہ نے  میڈیا پر  کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا  کہ جو لوگ پروگراموں میں اور شوز میں بیٹھے ہوتے ہیں وہ نہ کبھی بھی اس طریقہ کار کا حصہ نہیں ہوتے ہیں .اُنھیں اس بات کی سمجھ نہیں ہوتی اور تبصرہ اُنھیں ہر چیز پر کرنا ہوتا ہے .ہم نے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں اور ہر ڈسٹرکٹ میں دوسرے ڈسٹرکٹ سے الگ کمیٹی بنائی گئی ہے . فیصل آباد سے میرا تعلق ہے مگر میں اُس ڈسٹرکٹ کمیٹی کا حصہ نہیں ہوں اُنھوں نے وہاں سارے حالات کاجائزہ لیا اور اپنی رپورٹ پیش کی اُس کے بعد پارلیمانی بورڈ بیٹھا اور پارلیمانی بورڈ نے تمام لوگوں کوجمع کر کے اُن کی بات کو سُنا اور اُس کی بُنیاد پر فیصلے کئے. معروف تجزیہ نگار جان اُچکزائی نے پارٹیز کے ٹکٹ پر اس دوران تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی پارٹیوں پر مُنحصر کرتا ہے کہ اُن کے لیڈر ٹکٹ کس کو دیتے ہیں جیسے کہ نواز شریف,عمران خان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈر ٹکٹ دے سکتے ہیں اور حتمی فیصلہ بھی کر سکتے ہیں. کمیٹیوں اور پالیسیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے. 

            رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے پنجاب انتخابات کے بارے میں کہا ک پی ٹی آئی کو پنجاب میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں سارے کرپٹ اُمید واروں کو انتخابات کیلئے ٹکٹ جاری کئیے ہیں . میں پورے یقین اور وثوق سے کہے سکتا ہوں کہ پی ٹی آئی پنجاب میں ہار جائیگی .

متعلقہ خبریں