اب بہت دیر ھوچکی،پاکستان تحریکِ انصاف کا چوہدری نثار کو صاف انکار

اب بہت دیر ھوچکی،پاکستان تحریکِ انصاف کا چوہدری نثار کو صاف انکار

اب بہت دیر ھوچکی،پاکستان تحریکِ انصاف کا چوہدری نثار کو صاف انکار 21 جون 2018 (21:52) 9:52 PM, June 21, 2018

پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن فیاض الحسن چوہان نے پروگرام میں چوہدری نثار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار یہاں تھوڑی کوتاہی اور سُستی کر گئے تھے اُنھیں کیاسارے پاکستان کو پتہ چل چُکا تھا کہ اُن کی نواز شریف ,مریم نواز اور شہباز شریف کے دل میں تھوڑی سی بھی قدر نہیں رہی ہے .

ڈیڑھ سال پہلے ہر پاکستانی شخص پر یہ بات واضح ہو چُکی تھی .4,5 مہینے عمران خان نے انھیں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی آفر کی تھی بجائے اس کے ان کو عمران خان کی بات مان لینی چاہئیے تھی کیونکہ یہ اُن کے ذاتی دوست بھی ہیں عمران خان ان کی قدرو عزت کرتے ہیں .اب ان کے مُقابل سرور خان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور وہ ہر لخاظ سے ان جیسے ہی مضبوط لیڈر ہیں .جب پی ٹی آئی اور عمران خان کی بار بار پارٹی میں شمولیت کی دعوت کو چوہدری نثار ٹُھکراتے رہے ہیں اب پاکستان تحریک انصاف چوہدری نثار کی کوئی مدد نہیں کر سکتی .

متعلقہ خبریں