پری پولنگ دھاندلی، آفٹر پول دھاندلی، الیکشن کے دوران کیسے دھاندلی ہوتی ہے ؟پڑھئے اہم حقائق

پری پولنگ دھاندلی، آفٹر پول دھاندلی، الیکشن کے دوران کیسے دھاندلی ہوتی ہے ؟پڑھئے اہم حقائق

پری پولنگ دھاندلی، آفٹر پول دھاندلی، الیکشن کے دوران کیسے دھاندلی ہوتی ہے ... 21 جون 2018 (21:46) 9:46 PM, June 21, 2018

ڈاکٹر دانش نے اپنے پروگرام میں طارق ملک (سابق چئیرمین نادرا ) سے پری پولنگ دھاندلی کے بارے میں کئی سولات اُٹھائے . ڈاکٹر دانش نے سوال کیا کہ پری پول رکنگ کیا ہوتی ہے اور اس میں کون سے لوگ شامل ہوتے ہیں . اس طرح ہی الیکشن کے دوران کیسے رکنگ ہوتی ہے اور اس میں کون سے لوگ شامل ہوتے ہیں اور بعد میں جو آفٹر پول دھاندلی ہوتی ہے اُس میں کون سے لوگ شامل ہوتے ہیں . اس کے جواب میں طارق ملک نے کہا کہ " اس میں بُہت سارے عناصر شامل ہو سکتے ہیں .جب ووٹر لسٹ تیار کی جا رہی ہوتی ہے تو اس میں ایسے ووٹ ڈالے جاتے ہیں جن کا غلط استعمال کیا جاتا ہے .مثلاّ وہ لوگ وفات پا چُ کے ہیں اور جو موجودہ لسٹیں ہیں اُن میں سے دو ملین لوگ نکالےگئے تھے .اس مرتبہ بھی ووٹر لسٹ کے مُطابق گھر گھر جا کر تصدیق نہیں ہوئی جو کہ ہونی چاہئیے تھی.2013 میں تصدیق ہوئی تھی اور گھر گھر جا کر دیکھا گیا تھا کہ ووٹر زندہ ہیں یا نہیں.پچھلی ووٹر لسٹ پر کبھی بھی کسی نے اُنگلی نہیں اُٹھائی تھی . اس الیکشن میں مقنا طیسی سیاہی بھی نہیں ہے پچھلی مرتبہ نادرا کو الیکشن کمیشن نے سیاہی فراہم کی تھی . الیکشن کمیشن کو بتاناہو گا کہ الیکشن کے دن ووٹر کی شناخت کیسے کی جائیگی . پچھلی مرتبہ سابق وزیراعظم کی ایک حلقہ سے ووٹ زیادہ کل آئے تھے . جبکہ رجسٹر ووٹرز کم تھے جب سوال اُٹھایا گیا تو جواب ملا ہم سے غلطی ہو گئی , کہ ایک 0 ذیادہ لگ گیا تھا .

متعلقہ خبریں