مولانا فضل الرحمٰن ، عمران خان،میاں مُحمد نواز شریف کا الیکشن 2013 کیسا رہا؟کُچھ دلچسپ حقائق

مولانا فضل الرحمٰن ، عمران خان،میاں مُحمد نواز شریف کا الیکشن 2013 کیسا رہا؟کُچھ دلچسپ حقائق

مولانا فضل الرحمٰن ، عمران خان،میاں مُحمد نواز شریف کا الیکشن 2013 کیسا ... 21 جون 2018 (20:41) 8:41 PM, June 21, 2018

الیکشن 2013 کی کچھ بڑی سیاسی شخصیات کن کن حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیا اور کیا نتائج نکلے .

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے 2013 میں چار نشستوں راولپنڈی ,پشاور ,میانوالی اور لاہور سے الیکش میں حصہ لیا 3 نشستوں پر عمران خان جیت گئے تھے البتہ لاہور میں ایاز صادق سے ہار گئے . عمرا خان نے پشاور سے 90 ہزار ووٹ لے کر غُلام احمد بلور (جن کے ووٹ 24 ہزار تھے ) سے جیت گئے .راولپنڈی سے عمران خان نے 80 ہزار ووٹ لئے جبکہ مُسلم لیگ ن کے معروف سیاسی رہنما حنیف عباسی نے 67 ہزار ووٹ لئے اور عمران خان سے ہار گئے . میانوالی سے عمران خان نے 1 لاکھ 32 ہزار ووٹ لئیے اور ان کے مدمُقابل مُسلم.لیگ ن کے رُکن

عبداللہ شادی خیل نے 70 ہزار ووٹ لئیے تھے .

پاکستان تحریکِ انصاف, اس کے بعد اپنے سربراہ کی چھوڑی ہوئی دونوں نشستیں ہار گئی .پشاور میں جنھیں عمران خان نے بھاری ووٹوں سے ہرا دیا تھاغُلام احمد بلور نے دوبارہ 34 ہزار ووٹ لئیے جبکہ پی ٹی آئی کے گُل بادشاہ نے 28 ہزار ووٹ حاصل کئے تھے . جبکہ میانوالی میں کُچھ عرصے بعد دوبارہ الیکشن ہوا عمران خان نے اپنی نشست کو چھوڑ دیا تھا وہاں پر ن لیگی کارکن عبید اللہ شادی خیل نے 95 ہزار ووٹ حاصل کئے جبکہ پی ٹی آئی کے ملک وحید خان نے 77 ہزار ووٹ حاصل کئے تھے . مُسلم لیگ ن کے سابق سربراہ میاں مُحمد نواز شریف سرگدھا اور اور لاہور کے حلقوں سے لڑے اور دونوں نچستیں جیت گئے. لاہور میں نواز شرہف نے 91 ہزار ووٹ لئے تھے جبکہ ان کی مد مُقابل یاسیمین راشد نے 52 ہزار ووٹ لئے تھے . سرگودھا میں دوبارہ انتخابات کے دوران ن لیگ کے کارکن شفقت حیات خان نے 67 ہزار ووٹ حاصل کئے ,دوسرے نمبر پر آذاد اُمید وار جاوید حسنین نے 42 ہزار ووٹ حاصل کئے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکن نذیر احمد نے 40 ہزار ووٹ لئیے تھے .

مولانا فضل الرحمٰن نے تین نشستوں سے عام انتخابات میں حصہ لیا اور تینوں نشستین جیت لیں . مولانا فضل الرحمٰن کے جیتنے اور نشست چھوڑنے کے بعد دوبارہ الیکشن ہوا تو ڈیرہ اسماعیل خان سے اُن کے بیٹے ہار گئے (ڈیرہ اسماعیل خان سےمولانا فضل الرحمٰن کے والد مُفتی محمود خان ,بھٹو سے بھی جیت گئے تھے بھٹو 6 جگہوں سے جیتے تھے مگر ڈیرہ اسماعیل خان سے ہار گئے تھے) . جبکہ دوسری نشست سے مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی ہار گئے تھے.

متعلقہ خبریں