ڈاکٹر شاہد مسعود کی ٹی وی پر واپسی، پروگرام کا پرومو جاری

ڈاکٹر شاہد مسعود کی ٹی وی پر واپسی، پروگرام کا پرومو جاری

ڈاکٹر شاہد مسعود کی ٹی وی پر واپسی، پروگرام کا پرومو جاری 21 جون 2018 (18:28) 6:28 PM, June 21, 2018

سپریم کورٹ کی جانب سے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود پر عائد کی جانے والی پابندی کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد اب ڈاکٹر شاہد مسعود نے میڈیا پر واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پابندی کا دورانیہ ختم ہونے پر ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام کا پرومو بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ قصور کی ننھی زینب سے جنسی زیادتی اور قتل کیس میں گرفتار مجرم عمران علی سے متعلق ڈاکٹر شاہد مسعود نے ہوشربا انکشافات کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات پر چیف جسٹس نے از خود نوٹس لیا اور ڈاکٹر شاہد مسعود کو عدالت طلب کیا لیکن ڈاکٹر شاہد مسعود مجرم عمران علی پر عائد الزامات سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکے۔

جس پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ سپریم کورٹ نے قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی کمسن زینب کے قاتل کے حوالے سے غلط معلومات دینے پر سینئر اینکر پر سن ڈاکٹر شاہد مسعودکی غیر مشروط معافی قبول کرلی۔

متعلقہ خبریں