شہباز شریف کڑوڑ پتی نکلے۔اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

شہباز شریف کڑوڑ پتی نکلے۔اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

شہباز شریف کڑوڑ پتی نکلے۔اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ 21 جون 2018 (17:18) 5:18 PM, June 21, 2018

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی نامزدگی فارم میں ظاہر اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

شہبازشریف ایک سو باہترکنال اراضی کےمالک جبکہ حمزہ اسپننگ ملز، حدیبیہ پیپر ملز سمیت پانچ ملز کے شیئر ہولڈر بھی ہیں جبکہ ان کے نام پر ایک لینڈ کروزر گاڑی بھی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر کی ایک اہلیہ کا نام تہمینہ جبکہ دوسری کا نصرت درانی ہے، شہباز شریف کا ایک کروڑ 14لاکھ 2 ہزار 694 کا بینک بیلنس ہے جبکہ وہ بینک کے 38 لاکھ 94 ہزار518 کے مقروض بھی ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات بھی منظر عام پر آ گئیں جس کے مطابق حمزہ شہباز کا 43 لاکھ 70 ہزار روپے بینک بیلنس ہے اور وہ 21 ملزمیں شیئرہولڈرہیں۔اثاثوں میں ایک سو پچپن کنال اور سولہ لاکھ اٹھاسی ہزار کے پرائزبانڈ ہیں۔

گوشواروں میں حمزہ شہباز نے 2 بیویاں ظاہر کیں ۔ جن میں ایک اہلیہ رابعہ شہباز اوردوسری کانام مہرالنساہے

متعلقہ خبریں