مسجد الحرام میں رواں ماہ خودکشی کا تیسرا واقعہ

مسجد الحرام میں رواں ماہ خودکشی کا تیسرا واقعہ

مسجد الحرام میں رواں ماہ خودکشی کا تیسرا واقعہ 21 جون 2018 (16:52) 4:52 PM, June 21, 2018

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک شخص نے مسجد الحرام کی چھت سے اس وقت چھلانگ لگائی جب وہاں لوگ عبادت میں مصروف تھے، خودکشی کرنے والا شخص بنگلا دیش کا شہری ہے۔حکام کے مطابق مسجد میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ واقعہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ خودکشی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس شخص کو چھت سے چھلانگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ مسجد الحرام میں رواں ماہ خودکشی کا یہ تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل 9 جون کو فرانسیسی اور 16 جون کو سوڈانی شہری نے خودکشی کی۔مسجد الحرام میں عید کے دنوں کے دوران خود کشی کا دوسرا واقعہ پیش آیا تھا، ایک شخص نے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی۔ عرب میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام میں ایک شخص نے مطاف میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی۔ سعودی میڈیا کے مطابق ایشیائی شخص نے حرم شریف کی بالائی منزل سے گزشتہ روز صبح چھلانگ لگا کر خود کشی کی تھی۔سعودی عرب کے مقامی میڈیا کے مطابق نیچے گرنے سے مطاف میں موجود ایک شخص بھی زخمی ہوا جسے فوری ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں