خانہ کعبہ کے سامنے موجود کلاک ٹاو ر میں موجود کمرے کو دنیا کی بلند ترین مسجد کیوں کہا جاتا ہے؟پڑھئے اہم حقائق

خانہ کعبہ کے سامنے موجود کلاک ٹاو ر میں موجود کمرے کو دنیا کی بلند ترین مسجد کیوں کہا جاتا ہے؟پڑھئے اہم حقائق

خانہ کعبہ کے سامنے موجود کلاک ٹاو ر میں موجود کمرے کو دنیا کی بلند ترین مسجد ... 21 جون 2018 (16:40) 4:40 PM, June 21, 2018

بہت سے لوگ خانہ کعبہ کے سامنے کلاک ٹاور سے متعلق میں بہت سی معلومات رکھتے ہیں لیکن اس کی ایک چیز ہے جس کے بارے میں یقیناً کسی کو معلوم نہیں ہوتا ، وہ اس ٹاور کی چوٹی پر بنائے گئے خوبصورت ہلال کی تہہ میں ایک ہال نما خاص کمرہ موجود ہے جس کی چھت نہیں ہے۔ یہ اوپن ایئر ہال صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس وقت یہ ہال دنیا بھر میں عبادت کرنے کی بلند ترین جگہ ہے۔

آپ اسے دنیا کی بلند ترین مسجد بھی کہہ سکتے ہیں۔ اس ہال تک رسائی ایک تیز رفتار لفٹ کے ذریعے ممکن ہے۔ لفٹ کا سفر ختم ہونے پر 18میٹر کا فاصلہ پیدل طے کرنا پڑتا ہے،جس کے بعد اس خوبصورت ہلال کے اندر بنے کمرے تک پہنچ جاتا ہے۔ اس کمرے کی چھت نہ ہونے کے باعث اس میں سے آسمان صاف نظر آتا ہے اور اگر یہاں سے نیچے دیکھیں تو باقی عمارتوں کے ساتھ ساتھ خانہ کعبہ بھی دکھائی دیتا ہے۔

اس کمرے تک پہنچنے کے لیے ایک متبادل چیئرلفٹ بھی ہے جسے دنیا کی بلند ترین چیئر لفٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس ٹاور کی تمام اطراف میں نصب کیے گئے گھڑیال سائز میں اس قدر بڑھے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک 43 میٹر جگہ کا گھیراؤ کرتا ہے اور ان گھڑیالوں کی ہر ایک سوئی کا وزن 1.5 میٹرک ٹن ہے۔

متعلقہ خبریں