20 جون مہاجرین کا عالمی دن،پاکستان اب بھی افغان مہاجرین کی میربانی کرنے والا سب سے بڑا ملک۔اہم حقائق پڑھئے

20 جون مہاجرین کا عالمی دن،پاکستان اب بھی افغان مہاجرین کی میربانی کرنے والا سب سے بڑا ملک۔اہم حقائق پڑھئے

20 جون مہاجرین کا عالمی دن،پاکستان اب بھی افغان مہاجرین کی میربانی کرنے ... 21 جون 2018 (16:24) 4:24 PM, June 21, 2018

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 20 جون کو مہاجرین کا عالمی دن منایا گیا۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے مطابق دنیا بھر میں مشکلات اور تنازعات کے باعث اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور افراد کی تعداد چھ کروڑ 85 لاکھ تک پہینچ گئی ہے۔

’یو این ایچ سی آر‘ نے منگل کو جاری کی جانے والی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اپنا وطن یا گھر چھوڑنے والے ایسے افراد میں شام کے شہری اور میانمار کے روہنگیا سرِ فہرست ہیں۔

پاکستان اب بھی افغان مہاجرین کی میربانی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جہاں لگ بھگ 14 لاکھ اندارج شدہ جب کہ تقریباً 10 لاکھ افغان پناہ گزین غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔

اسلام آباد میں قائم مہاجرین کی کچی بستی میں مقیم افغان شہریوں میں سے بیشتر پاکستان ہی میں پیدا ہوئے اور اب اُن کی اگلی نسل بھی یہیں جوان ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں