بچوں کیلئے چین کا بہترین اقدام۔ٹیکنالوجی کی دنیا کی بہترین چیز ایجاد کر لی۔

بچوں کیلئے چین کا بہترین اقدام۔ٹیکنالوجی کی دنیا کی بہترین چیز ایجاد کر لی۔

بچوں کیلئے چین کا بہترین اقدام۔ٹیکنالوجی کی دنیا کی بہترین چیز ایجاد کر لی۔ 21 جون 2018 (16:04) 4:04 PM, June 21, 2018

چین کی ایک کمپنی نے بچے کے ساتھ کھیلنے، اس سے باتیں کرنے، اس کا دل بہلانے اور گپ شپ میں اسے کچھ سکھانے کے لیے ایک روبوٹ تیار کیا ہے جس کا انہوں نے آئی پال نام رکھا ہے

یہ کوئی کھلونا نہیں ہے بلکہ نسبتاً ایک بڑے سائز کا بچے سے مشابہت رکھنے والا روبوٹ ہے۔ اس کا قد ساڑھے تین فٹ ہے۔ وزن ساڑھے 27 پونڈ ہے۔ اس کی آنکھوں میں کیمرے نصب ہیں۔ یعنی آپ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ۔ وہ آپ کو دیکھ سکتا ہے۔ اس کے اندر کئی مائیکرو فون، سینسر، اور مائیکروپراسیسر نصب ہیں۔ وہ اپنے گرد وپیش کا ادراک کر سکتا ہے اور اپنے چار پہیوں پر چل پھر سکتا ہے۔ گھوم سکتا ہے، حتی کہ رقص بھی کر سکتا ہے۔ آئی پال بچوں سے بچوں ہی کے لب و لہجے میں بات کرتا ہے۔ ان کی بات سنتا ہے۔ پچوں کے انداز میں اپنے بازوؤں ، سر اور گردن کو حرکت دیتا ہے۔ انہیں اپنی جانب متوجہ کرتا ہے اور جب بچے اسے کچھ کہتے ہیں، تو ان کی بات توجہ سے سنتا ہے اور موقع محل کی مناسبت سے جواب دیتا ہے یا اس پر عمل کرتا ہے۔ آئی پال کی چھاتی پر چھ انچ سائز کی ایک ایل ای ڈی سکرین نصب ہے جس کے بٹن چھونے سے وہ کام کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں