خطے میں استحکام اور علاقائی ترقی کے لیے افغانستان میں امن کا قیام انتہائی ضروری ہے۔ ممنون حسین

خطے میں استحکام اور علاقائی ترقی کے لیے افغانستان میں امن کا قیام انتہائی ضروری ہے۔ ممنون حسین

خطے میں استحکام اور علاقائی ترقی کے لیے افغانستان میں امن کا قیام انتہائی ... 21 جون 2018 (15:24) 3:24 PM, June 21, 2018

پاکستان کے صدر ممنون حسین اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے درمیان تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ملاقات ہوئی ہے جس میں خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر بات چیت کی گئی۔دونوں رہنما ’آبی وسائل اور پائیدار ترقی ‘ کے موضوع پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے تاجکستان کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے بدھ کو ملاقات کی۔

صدر ممنون حسین کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق" ملاقات میں پاکستانی صدر نے کہا کہ خطے میں استحکام اور علاقائی ترقی کے لیے افغانستان میں امن کا قیام انتہائی ضروری ہے۔ قیامِ امن کے لیے پاکستان افغانستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور خطے میں استحکام کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان اعلٰی سطح پر رابطے ضروری ہیں۔ ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کے حصول کے لیے افغانستان سے مکمل تعاون کرے گا۔اُنھوں نے افغانستان کے چیف ایگزیکٹو کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی اور بیان کے مطابق عبداللہ عبداللہ نے دورے کی دعوت قبول کر لی"۔

متعلقہ خبریں