پاکستان میں بھنگیوں کی کوئی اوقات نہیں لیکن کینیڈ ا میں بھنگیوں کے حق میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔

پاکستان میں بھنگیوں کی کوئی اوقات نہیں لیکن کینیڈ ا میں بھنگیوں کے حق میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔

پاکستان میں بھنگیوں کی کوئی اوقات نہیں لیکن کینیڈ ا میں بھنگیوں کے حق میں ... 21 جون 2018 (15:13) 3:13 PM, June 21, 2018

کینیڈا میں ایوان بالا نے ایک ترمیم شدہ بل کی منظوری دیتے ہوئے بھنگ کے تفریحی استعمال کو جائز قرار دے دیا ہے۔

کینیڈا کی سینیٹ میں یہ بل 29 کے مقابلے میں 52 ووٹوں کی اکثریت سے منظور کر لیا گیا ۔ اس منظوری کے بعد توقع ہے کہ بھنگ 8 سے 12 ہفتوں میں کھل عام فروخت ہونے لگے گی۔کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت لبرل پارٹی نے 2015 میں ہونے والے انتخابات میں بھنگ کے استعمال کو قانونی شکل دینے کو اپنی کامیاب انتخابی مہم کا اہم حصہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اس سلسلے میں قانون سازی کے ذریعے بھنگ کو کم عمر افراد کی پہنچ سے دور رکھا جائے گا اور اس سے ملک میں نشے سے منسلک جرائم میں بھی کمی واقع ہو گی۔

کینیڈین وزیر اعظم ٹروڈو نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے، ’’ہمارے بچوں کیلئے بھنگ کا حصول بہت آسان رہا ہے اور یہ مجرموں کیلئے خطیر منافع کمانے کا ذریعہ بھی تھا۔ بھنگ کے استعمال کو قانونی شکل دینے کا بل سینیٹ میں منظور کر لیا گیا ہے۔‘‘کینیڈا ا ُن سات ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جہاں بھنگ کے استعمال کو قانونی شکل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں