جب میں وہاں ائیر پورٹ پر پہنچا تو حسن نواز کا فون آیا تھا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نواز شریف نے کلثوم نواز کے حوالے سے بڑی خبر سنا دی

جب میں وہاں ائیر پورٹ پر پہنچا تو حسن نواز کا فون آیا تھا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نواز شریف نے کلثوم نواز کے حوالے سے بڑی خبر سنا دی

جب میں وہاں ائیر پورٹ پر پہنچا تو حسن نواز کا فون آیا تھا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نواز ... 21 جون 2018 (14:33) 2:33 PM, June 21, 2018

پاکستان مُسلم لیگ ن کے سابق سربراہ میاں مُحمد نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نواز کی طبیعت تشویشناک ہے . نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب میں وہاں ائیر پورٹ پر پہنچا تو حسن نواز کا فون آیا تھا کہ ائیر پورٹ سے سیدھا اسپتال پہنچیں کہ کلثوم نواز کی طبیعت تشویشناک ہے . جھے نہیں معلوم تھا کہ کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جب یہاں آیا تو معلوم ہوا کہ کلثوم نواز اسپتال کے آئی سی یو میں ہیں ڈاکٹر سے بات چیت ہوئی تو اُنھوں نے بتایا کہ کلثوم نواز کی حالت تشویش ناک ہے ڈاکٹرز کی یہ تمام باتیں سُن کر بُہت تکلیف ہوتی ہے . نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کا مشکور ہوں کہ اُنھوں نے دُعاؤؤں میں یاد رکھا . جب سے یہاں آیا ہوں کلثوم نواز کو ہوش نہیں آیا ہے اور اُن سے بات نہیں ہو سکی . نواز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی کوئی وقت ہوتا ہے کہ ساری مُشکلات ایک وقت ہی آن پڑتی ہیں .

متعلقہ خبریں