پاکستان کے سابق سفیر جمشید مارکر طویل علالت کے بعد 96 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔

پاکستان کے سابق سفیر جمشید مارکر طویل علالت کے بعد 96 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔

پاکستان کے سابق سفیر جمشید مارکر طویل علالت کے بعد 96 برس کی عمر میں کراچی میں ... 21 جون 2018 (13:56) 1:56 PM, June 21, 2018

پاکستان کے سابق سفیر جمشید مارکر طویل علالت کے بعد 96 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔

چوبیس نومبر 1922 کو پیدا ہونے والے جمشید مارکر کو دنیا میں طویل ترین مدت تک سفیر رہنے کا اعزاز حاصل تھا، جس پر ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ جمشید مارکر نے بین الاقوامی تعلقات اور سفارت کاری پر کئی کتابیں بھی لکھیں۔ جمشید مارکر نے بین الاقوامی تعلقات اور سفارت کاری پر مختلف اداروں میں متعدد لیکچرز دیئے جبکہ ان موضوعات پر انہوں نے کئی کتابیں بھی لکھیں۔ جمشید مارکر کے سوگواران میں ایک بیٹی اور اہلیہ شامل ہے۔

آنجہانی مارکر کو کرکٹ سے بھی خصوصی لگاؤ تھا اور سفارت کاری کے شعبے میں آنے سے قبل وہ عمر قریشی کے ساتھ کرکٹ کے ابتدائی کمنٹیٹر بھی ہے۔انہیں فرانسیسی، جرمن اور روسی زبان بولنے پر بھی عبور حاصل تھا۔ جمشید مارکر نے 1964 میں افریقی ملک گھانا میں بطور سفیر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ 1986 تا 1988 تک امریکا میں پاکستان کے سفیر رہے جبکہ 1994 تک وہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب بھی رہے۔

متعلقہ خبریں