اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی فلسطین میں 25 اہداف پر بمباری

اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی فلسطین میں 25 اہداف پر بمباری

اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی فلسطین میں 25 اہداف پر بمباری 21 جون 2018 (11:58) 11:58 AM, June 21, 2018

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ پٹی پر فضائی حملے کیے تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اس کے جواب میں فلسطینی مسلح گروپوں نے جنوبی اسرائیل کی جانب راکٹ داغے۔اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق اس نے غزہ پٹی سے داغے جانے والے راکٹوں کے جواب میں غزہ پٹی میں 25 اہداف کو نشانہ بنایا۔ فوجی بیان میں بتایا گیا ہے کہ رات کے دوران اسرائیل پر میزائلوں سمیت 30 راکٹ داغے گئے۔

دوسری جانب فلسطینی سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے تربیتی ٹھکانے کے نزدیک خالی اراضی پر کئی میزائل داغے۔ ایک دوسرے حملے میں غزہ پٹی کے شمال میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔غزہ پٹی میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حملوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں