سعودی عرب میں غیر قانونی طو ر پر مقیم غیر ملکیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔۔

سعودی عرب میں غیر قانونی طو ر پر مقیم غیر ملکیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔۔

سعودی عرب میں غیر قانونی طو ر پر مقیم غیر ملکیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔۔ 21 جون 2018 (11:17) 11:17 AM, June 21, 2018

جدّہ : سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے مطابق مملکت میں موجود عدالتیں غیر قانونی طور پر مقیم غیر مُلکیوں سے متعلقہ مقدمات کی سماعت نہیں کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق مملکت کی ایک عدالت کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل استفسار کیا گیا تھا کہ ان مقدموں کا کیا کِیا جائے جن میں کوئی غیر قانونی طور پر مقیم غیر مُلکی مُدعی یا ملزم کے طور پرنامزد ہوا ہے۔

اس پر کونسل کی جانب سے تمام ماتحت عدالتوں کو حکم دیا گیا ہے کہ ایسے تمام کیسز نہ سُنے

جبکہ دُوسری صورت یہ ہے کہ اگر ملزم غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم ہے اور اُس نے مُدعی کو کسی بھی طرح سے نقصان پہنچایا ہے تو پھر مُدعی اپنے لیے انصاف کیسے حاصل کر سکے گا جب کہ عدالتیں غیر قانونی طور پر مقیم افراد سے متعلق مقدمہ سُننے کے لیے تیار نہیں ہوں گی۔ ‘‘ اعلیٰ عدلیہ کے سابقہ چیف جسٹس یاسر البلیوی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل ہر انسان کو کسی امتیاز کے بغیر انصاف کی فراہمی کا حق دیتی ہے۔ اس مسئلے کا حل یہ ہونا چاہیے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افرادکو کسی مُقدمے میں بطور مُدعی اپنا حق لینے یا ملزم ہونے کی صورت میں مقدمے میں ملوث کرنے کے لیے ایک عارضی شناختی کارڈ مہیا کرنا چاہیے تاکہ انصاف کی فراہمی کا عمل متاثر نہ ہو۔

متعلقہ خبریں