ٹرمپ کے درخت سے ایک اور پتہ جھڑ گیا۔اہم عہدیدار نے استعفی دے دیا

ٹرمپ کے درخت سے ایک اور پتہ جھڑ گیا۔اہم عہدیدار نے استعفی دے دیا

ٹرمپ کے درخت سے ایک اور پتہ جھڑ گیا۔اہم عہدیدار نے استعفی دے دیا 21 جون 2018 (10:20) 10:20 AM, June 21, 2018

امریکی سینئر اہل کار جو ہیگِن نے منگل کے روز وہائٹ ہاؤس کے "ڈپٹی چیف آف اسٹاف" کے عہدے سے استعفا دے دیا۔ امریکا کے چار صُدور (رونالڈ ریگن، جارج بُش سینئر، جارج بُش جونیئر اور ڈونلڈ ٹرمپ) کی انتظامیہ میں کام کرنے والے 62 سالہ ہیگِن وہائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد نجی سیکٹر میں کام کریں گے۔

یہ پیش رفت سنگاپور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن کے درمیان ہونے والی تاریخی ملاقات کے ایک ہفتے بعد سامنے آئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہ "جو ہیگِن میری انتظامیہ میں بڑی اہمیت کے حامل تھے۔ انہوں نے کسی بھی صدر کے طویل ترین اسفار کی منصوبہ بندی کر کے ان پر عمل درامد کو مثالی صورت میں یقینی بنایا۔ ہم دفتر میں ان کی خدمات سے محروم ہو جائیں گے۔ میں اس عظیم ملک کے لیے ان کی شان دار خدمت پر ممنون ہوں"

متعلقہ خبریں