فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی منفرد فٹبالوں کی دھوم،برآمدات بڑھ گئیں۔

فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی منفرد فٹبالوں کی دھوم،برآمدات بڑھ گئیں۔

فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی منفرد فٹبالوں کی دھوم،برآمدات بڑھ گئیں۔ 21 جون 2018 (10:12) 10:12 AM, June 21, 2018

فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی منفرد فٹبال کی دھوم، فٹ بال کی برآمدات 15 فیصد بڑھ گئی۔ پاکستانی فٹبال کے چرچے اپنے معیار اور پائیداری کی بنیاد پر دنیا بھر میں ہیں۔

چار ماہ میں فٹ بال کی برآمدات 15فیصد اضافے سے 6کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ جولائی سے اپریل کے دوران پاکستانی فٹبال کی برآمدات 13فیصد اضافے سے لگ بھگ 14 کروڑ ڈالر رہی۔یہی وجہ ہے کہ کروڑوں ڈالر کے کھلاڑی پاکستانی فٹ بال کے دیوانے ہیں اور اسی فٹ سے کھیلنا بھی پسند کرتے ہیں۔ اس بار پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ کے لئے منفرد "سٹیچ لیس"یا بغیر ٹانکے والی فٹبال متعارف کرائی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان فٹبالز دنیا بھر میں بہت مشہور ہیں اگر اس کی سہی معنوں میں مارکیٹنگ کی جائے تو اس کی برآمدات کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں