متحد ہ عرب امارات کا واٹس ایپ پر جعلسازی کرنے والوں کیخلاف ایسا اقدام کہ جعلسازوں کی روح کانپ جائے۔

متحد ہ عرب امارات کا واٹس ایپ پر جعلسازی کرنے والوں کیخلاف ایسا اقدام کہ جعلسازوں کی روح کانپ جائے۔

متحد ہ عرب امارات کا واٹس ایپ پر جعلسازی کرنے والوں کیخلاف ایسا اقدام کہ ... 21 جون 2018 (00:30) 12:30 AM, June 21, 2018

متحدہ عرب امارات نے وٹس ایپ پر فیک اور غیر قانونی پیغامات پر 10لاکھ درہم جرمانے کا قانون منظور کر لیا،عجمان پولیس نے آگاہی مہم کا آغاز کر تے ہوئے جعلسازوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی شروع کر دیا ہے۔اگر آپ کو فون کال یا وٹس ایپ پیغام کے ذریعے یہ بتایا جائے کہ آپ نے متحدہ عرب امارات میں کوئی انعام جیتا ہے یا روزگار کو کوئی موقع حاصل کر لیا ہے تو غالبا اس سوال کا جواب مثبت ہی ہو گا، حالیہ عرصے میں امارات کے اندر اس طرح کے پیغامات کی بھرمار ہو گئی ہے، دھوکہ دہی اور جعلسازی کے اس بڑھتے ہوئے رجحان نے عجمان کی پولیس کو اس بارے میں آگاہی مہم شروع کرنے پر مجبور کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مقیم افراد کو مذکورہ اعلانات اور دھوکہ و فریب پر مبنی ان پیغامات سے خبردار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ سرگرمیاں غیر قانونی ہیں جس پر ایک سال سے تین سالوں کی جیل اور 2.5 لاکھ سے 10 لاکھ درہم کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔اکثر و بیشتر یہ جعل ساز خود کو فون کا یا وٹس ایپ پیغام کے ذریعے کسی کمپنی کا ملازم بتاتے ہیں،اس کے بعد لوگوں کو کسی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی یا عوام سوپر مارکیٹس کی دکانوں کی جانب سے گرینڈ پرائز جیتنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں یا پھر یہ دھوکے باز ایک بڑے سروے کے نام پر لوگوں سے ذاتی معلومات حاصل کر لیتے ہیں مثلا صارف کی آئی ڈی، پاس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ نمبر وغیرہ، تاہم ایسے جعلسازوں کے خلاف متحدہ عرب امارات میں قانون منطور کر کے لوگوں میں آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے

متعلقہ خبریں