چیچنیا میں تین الگ الگ مقامات پر پولیس مراکز پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری شدت پسند گروپ ’داعش‘ نے قبول کر لی

چیچنیا میں تین الگ الگ مقامات پر پولیس مراکز پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری شدت پسند گروپ ’داعش‘ نے قبول کر لی

چیچنیا میں تین الگ الگ مقامات پر پولیس مراکز پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری ... 21 اگست 2018 (15:51) 3:51 PM, August 21, 2018

کل سوموار کو روسی قوقاز کے علاقے چیچنیا میں تین الگ الگ مقامات پر پولیس مراکز پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری شدت پسند گروپداعشنے قبول کی ہے۔ ان حملوں میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

چیچنیا کے صدر رمضان قدیروف نے ’ٹیلی گرام‘ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ان حملوں کے پیچھے ’الشباب گروپ ‘ کا ہاتھ ہے۔ یہ گروپ سوشل میڈیا پر داعش سے متاثر ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے۔قدیروف کے بیان کے کچھ دیر بعد ’ داعش ‘کی طرف سے ایک بیان سامنے آیا جس میں چیچنیا میں پولیس پرہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔’ داعش ‘ کی آن لائن پروپیگنڈہ ایجنسی ’اعماق‘ پرپوسٹ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چیچنیا میں متعدد پولیس اسٹیشنوں پر داعش کے کارکنوں نے حملے کئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگجوؤں نے گروزنی، شالی اور ماسکیریورٹ کے مقامات پر پولیس افسروں اور سپاہیوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ادھرروسی خبر رساں اداروں کے مطابق چیچنیا میں پولیس کے کم سے کم تین مراکز پر حملے کیے جن میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو دارالحکومت گروزنی کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں