نواز شریف کی قسمت جاگ گئی۔ نواز شریف کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر بڑی انکوائری بند

نواز شریف کی قسمت جاگ گئی۔ نواز شریف کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر بڑی انکوائری بند

نواز شریف کی قسمت جاگ گئی۔ نواز شریف کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر بڑی ... 20 جون 2018 (23:37) 11:37 PM, June 20, 2018

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نواز شریف کے خلاف خوشحال پاکستان اسکیم میں عدم ثبوت کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف بھی عدم ثبوت کی بنا پر تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کےالزام میں انکوائری کی منظوری دی گئی جب کہ (ن) لیگ کے رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم امیر مقام کےخلاف بھی آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پر انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی، فاٹا ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ہے، ملزمان پر پربدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں