ختم نبوت کے بارے میں غلط نہیں سوچ سکتے، ہم لبیک یا رسول اللہ کہتے ہیں اور۔۔۔۔۔مجھے ٹکٹ ملے نہ ملے میں نوازشریف ۔۔۔۔۔سینئر سیاست دان نے بڑا اعلان کر دیا

ختم نبوت کے بارے میں غلط نہیں سوچ سکتے، ہم لبیک یا رسول اللہ کہتے ہیں اور۔۔۔۔۔مجھے ٹکٹ ملے نہ ملے میں نوازشریف ۔۔۔۔۔سینئر سیاست دان نے بڑا اعلان کر دیا

ختم نبوت کے بارے میں غلط نہیں سوچ سکتے، ہم لبیک یا رسول اللہ کہتے ہیں ... 20 جون 2018 (23:11) 11:11 PM, June 20, 2018

سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے سکروٹنی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کے کہنے پر کاغذات جمع کرائے اگر قیادت نے ٹکٹ سید جاوید علی شاہ کو دیا تو سب سے پہلے میں کمپین کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں فالج کا مریض ہوں لیکن ملک کے لیے میرے پاس طاقت پہلے سے زیادہ ہے۔ جمہوریت کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے بارے میں غلط نہیں سوچ سکتے، ہم لبیک یا رسول اللہ کہتے ہیں اور کہتے رہیں گے۔ ن لیگ کی قیادت کو مقدمات میں الجھا کر ن لیگ کے لیے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ٹکٹ ملے نہ ملے میں نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہوں۔

یاد رہیکہ پاکستان مُسلم لیگ ن کی پارلیمانی بورڈ نے مُلتان کے تمام 6 قومی اسمبلی کے حلقوں کے اُمید وار فائنل کر لئیے ہیں . جاوید ہاشمی ان تمام حلقوں میں سے کوئی ٹکٹ نہیں حاصل کر پائے . جاوید ہاشمی این اے 155 اور 158 سے ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہش مند تھے . این اے 155 سے جاوید ہاشمی کی جگہ ,طارق رشید اور 158 سے جاوید شاہ مُسلم لیگ ن کی جانب سے چُن لئیے گئے ہیں اور ان دونوں نمائندوں کیلئے پارٹی کے ٹکٹ فائنل کر دئیے گئے ہیں . جبکہ مُلتان کے کسی بھی حلقے سے جاوید ہاشمی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق سینئر وفاقی وزیر مخدوم جاوید ہاشمی نے این اے155 اوراین اے 158 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں،پارٹی پالیسی کے مطابق کاغذات جمع کرائےہیں،پارٹی جس کو بھی ٹکٹ دے گی،اس کی انتخابی مہم چلاؤں گا۔

متعلقہ خبریں