جرنیلوں کا کورٹ مارشل بھی ہوا، نوکری سے بھی نکالا گیا اور جائیدادیں بھی ضبط ہوئیں لیکن آج تک کسی سیاستدان کو کوئی سزا نہیں ہوئی۔اہم انکشاف

جرنیلوں کا کورٹ مارشل بھی ہوا، نوکری سے بھی نکالا گیا اور جائیدادیں بھی ضبط ہوئیں لیکن آج تک کسی سیاستدان کو کوئی سزا نہیں ہوئی۔اہم انکشاف

جرنیلوں کا کورٹ مارشل بھی ہوا، نوکری سے بھی نکالا گیا اور جائیدادیں بھی ضبط ... 20 جون 2018 (22:52) 10:52 PM, June 20, 2018

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے میجرجنرل (ر)اعجااز اعوان نے کہا ہے کہ ہماری حکمران اشرافیہ ایماندار ہے جبکہ بے ایمان تو صرف 20کروڑ عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص ہو جس نے پبلک آفس ہولڈ کیا ہے اور اب وہ سیاست میں حصہ لے رہا ہے تو ان کے اثاثے سامنے آنے چاہئے اوراس میں جج اورجرنیل اور سیاستدان کی تفریق نہیں ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر ادارے میں ہر قسم کے لوگ موجود ہیں لیکن کچھ اداروں میں احتساب کا عمل موثر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جرنیلوں کا کورٹ مارشل بھی ہوا، نوکری سے بھی نکالا گیا اور جائیدادیں بھی ضبط ہوئیں لیکن آج تک کسی سیاستدان کو کوئی سزا نہیں ہوئی ماسوائے ذوالفقار علی بھٹوکے اور اس کوبھی متنازعہ بنادیا گیا جس پر آج بھی بہت بڑی بحث ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو جرنیل حکومت میں رہے ان کا احتساب ہو رہا ہے اوراس پر کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جہالت کو کیش کرانے کیلئے سیاستدانوں نے اپنے آپ ماضی میں بھی مظلوم ظاہر کیا اور اب بھی کریں گے ۔

متعلقہ خبریں