افتخار چودھری کی پٹیشن بدنیتی پر مبنی ہے۔۔۔۔۔ ہم نواز شریف اور ان کے گھر یلو زندگی کی طرف نہیں جائیں گے۔علی محمد خان

افتخار چودھری کی پٹیشن بدنیتی پر مبنی ہے۔۔۔۔۔ ہم نواز شریف اور ان کے گھر یلو زندگی کی طرف نہیں جائیں گے۔علی محمد خان

افتخار چودھری کی پٹیشن بدنیتی پر مبنی ہے۔۔۔۔۔ ہم نواز شریف اور ان کے گھر یلو ... 20 جون 2018 (22:23) 10:23 PM, June 20, 2018

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاہے کہ پچھلے پانچ سال میں میرے اثاثوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا بلکہ میں نے اپنی آبائی زمین بیچی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 2018کے انتخابات تحریک انصاف کے پی کے میں اپنی کارکردگی اور عمران خان کے نظریات پر لڑے گی ۔ میاں نواز شریف کوحق ہے کہ کوئی بھی بات کریں ۔عمران خان نے 20سال ملک سے باہر کرکٹ کھیلی اور باہر سے پیسے کما کر ملک میں لائے ۔ عمران خان ملک میں کبھی کسی عہدے پر نہیں رہے اور ان کے پاس صرف ایمانداری ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بہت آگے چلی گئی ہے ۔ میں پانچ سال اسمبلی میں رہاہوں لیکن میں نے کوئی جائیداد نہیں بنائی ۔اگر کوئی جائیداد بناتا ہے تواس کو اس بات کے لئے تیار ہونا چاہئے کہ وہ منی ٹریل دے ۔ اخلاقی الزام کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ افتخار چودھری کی پٹیشن بدنیتی پر مبنی ہے یہ وہ پٹیشن ہے جس کو کئی بار عدالت نے اٹھا کر باہر پھینکا ہے ۔ ن لیگ والے کچھ بھی کرلیں لیکن ہم نواز شریف اور ان کے گھر کی زندگی کی طرف نہیں جائیں گے۔ن لیگ والے کچھ بھی کرلیں لیکن ہم نواز شریف اور ان کے گھر یلو زندگی کی طرف نہیں جائیں گے۔

دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی عمرن خان نے کاغذاتِ نامزدگی کا پہلا مرحلے کو عبور لکر لیا .جسڑس ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے سیتا وائٹ کی بُنیاد پر اعتراضات ریٹرنگ آفیسرز نے مُسترد کر دئیے .کراچی این اے 243 میں اعتراضات کے جواب میں اپنی فیصلے میں کہا کہ سوشل میڈیا اور فیس بُک پر چلنے والی پوسٹس اور ڈاکو منٹ کی فوٹو کاپی پیش کی گئیں جو قابلِ قبول نہیں ہیں .غیر مُلکی عدالت کا ذکر کیا جا رہا تو اُس عدالت کا کوئی خط ہی پیش کر دیں ورنہ اعتراضات مُسترد کر دئیے جائیں اور کاغذات منظور کر لئے جائیں گے .ایک پروگرام میں نسیم زارا ایڈوکیٹ سے ,ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ جسٹس افتخار چوہدری نے کہا تھا کہ سیتا وائٹ کیس کو لے کر اگر اُنھیں سُپریم کورٹ بھی جانا پڑا تو وہ جائیں گے اور بُرے کو اس کے گھر تک پہنچائیں گے

متعلقہ خبریں