بالاکوٹ سے افسوسناک خبر آ گئی۔

بالاکوٹ سے افسوسناک خبر آ گئی۔

بالاکوٹ سے افسوسناک خبر آ گئی۔ 20 جون 2018 (21:54) 9:54 PM, June 20, 2018

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں جیب گہری کھائی میں گرگئی ،ایک ہی خاندان کے10 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ پارس کے قریب بیلہ سچاں کے مقام پر پیش آیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 4افراد شد ید زخمی ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو منگنی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے کہ بد قسمت خاندان کی جیپ حادثے کا شکار ہوگئی۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو بالاکوٹ منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

اس سے قبل بھی کالام سے آتے سیاحوں کی سوزوکی گاڑی بحرین کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی ۔مقامی ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار11نوجوان دریا میں ڈوبگئے جن میں سے 8نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ 3 تاحال لاپتہ ہیں ۔تمام سیاحوں کا تعلق ضلع بونیر سےبتایا جا رہا ہے۔

قبل ازیں کے پی کے کے ضلع ہری پور کے گاؤں بیڑ میں عید کے تیسرے دن سیر و تفریح کی غرض سے آئے خاندان کے دو بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔تفصیلات کیمطابق کے پی کے کے ضلع ہری پور کے گاؤں بیڑ میں سیر و تفریح کی غرض سے آئے خاندان کے دو بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔مقامی ذرائع کیمطابق متاثرہ خاندان کا تعلق ضلع ہری پور سے ہی ہے۔متاثرہ خاندان کے سربراہ کا تعلق پاک آرمی سے بتایا جا رہا ہے،عینی شاہدین کیمطابق بچے اور ان کے والد اور انکے کزن کو پانی کا تیز ریلہ بہا کر لے گیا۔جسکے بعد وہاں موجود لوگوں نے والد اور دو بچوں کو نکال لیا لیکن ایک بچہ لاپتہ ہوگیا ۔نکالے جانے والے دو بچوں میں سے ایک کی حالت غیر تھی دشوار گزار پہاڑی راستے اور ہسپتال کے دور ہونے کی وجہ سے بچہ راستے میں دم توڑ گیا۔جبکہ والد ا ور انکے بھتیجے ے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔جبکہ دو سرے بچے کی لاش تین گھنٹے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالی۔

متعلقہ خبریں