چوہے لاکھو ں کی کرنسی دکار گئے؟انسان دیکھتے رہ گئے

چوہے لاکھو ں کی کرنسی دکار گئے؟انسان دیکھتے رہ گئے

چوہے لاکھو ں کی کرنسی دکار گئے؟انسان دیکھتے رہ گئے 20 جون 2018 (21:38) 9:38 PM, June 20, 2018

چوہوں نے لاکھوں روپے کتر دئیے۔

انڈیا کی شمال مشرقی ریاست آسام میں جب ٹکنیشینز نے ایک خراب اے ٹی ایم مشین کو ٹھیک کرنے کے لیے اسے کھولا تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔انھیں 12 لاکھ سے زیادہ مالیت کے نوٹ کترے ہوئے ملے اور ان کے مشتبہ مرتکبین کے طور پر چوہوں کے سر الزام گیا۔پولیس نے بتایا کہ شاید چوہے وائرنگ کے لیے بنے سوراخ کے راستے مشین میں داخل ہو گئے اور انھوں نے کرنسی نوٹ کو کتر دیا۔یہ واقعہ آسام کے تین سْکیا ضلع میں سٹیٹ بینک آف انڈیا کے ایک اے ٹی ایم میں پیش آیا۔ اس کی تصویر سوشل میڈیا بطور خاص ٹوئٹر پر وسیع پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے۔ پولیس اہلکار پرکاش سونووال نے بتایا کہ مشین گذشتہ 12 دنوں سے خراب تھی۔جن ٹکنیشینز نے مشین کھولی انھوں نے 2000 اور 500 کے کرنسی نوٹوں کو بڑی تعداد میں کترا ہوا پایا۔

متعلقہ خبریں