امریکی سینیٹ کا ترکی کیخلاف بڑا فیصلہ

امریکی سینیٹ کا ترکی کیخلاف بڑا فیصلہ

امریکی سینیٹ کا ترکی کیخلاف بڑا فیصلہ 20 جون 2018 (21:30) 9:30 PM, June 20, 2018

روس سے طیارہ شکن دفاعی نظام خریدنے کی اطلاعات پر امریکی سینیٹ نے ترکی کو F-35فائیٹر طیاروں کی فراہمی روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ نے امریکی سینیٹ کے اس فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ترکی کو روس سےS-400کی خریداری سے نہیں روک سکتا اور دراصل امریکا مصنوعی بحران پیدا کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمF-35 طیاروں کا متبادل تلاش کر لیں گے ۔ یاد رہیکہ ترکی کے صدررجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم روس سے ایس 400 میزائل سسٹم گودام میں رکھنے کے لیے نہیں لے رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضرورت پڑی تو طیارہ شکن میزائل سسٹم کا استعمال کریں گے۔انہوں نے یہ بات ٹی وی پروگرام میں گفت و شنید کرتے ہوئے کہی۔صدر طیب ایردوان نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی سالوں سے امریکہ سے دفاعی نظام خریدنے کے خواہش مند رہے ہیں لیکن امریکہ کا ایک ہی جواب ہے کہ کانگریس اجازت نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس امریکی موقف سے ہمیں سخت تکلیف ہوئی ہے۔ترکی کے صدرنے کہا کہ ترکی دفاعی نظام کے لیے امریکہ پر انحصار نہیں کرے گا۔

متعلقہ خبریں