
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا بھارت کی بے رخی پر آئندہ کبھی بھارت نہ جانے کا اعلان
20 جون 2018 (21:12)کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اپنے بھارت کے سات روزہ دورے کو بھول نہیں پائے۔کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو فروری 2018 ء میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بھارت کے دورہ پر گئے تھے۔
جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر زراعت کا رویہ مسخرے جیسا تھا۔بھارتی وزیر زراعت نے نہ تو مجھے گلے لگایا نہ مصافحہ کیا بلکہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑا رہا،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک تقریب میں جب سب کے ساتھ اپنے بھارتی دورے کی تفصیلات شئیر کیں تو حاضرین کے قہقے لگ گئے۔کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے بھارتی دورے کا خوب مذاق اڑایا اور حاضرین کے قہقے لگوا دئیے۔
جسٹن ٹروڈو نے اپنے بھارتی دورے سے متعلق کچھ تصاویر بھی سب کو دکھائی۔یاد رہے کہ جسٹن ٹروڈو جب بھارت گئے تھے تو انہوں نے وہاں مشرقی لباس بھی پہنا تھا،جسٹن ٹروڈو کی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔جنھیں سوشل میڈیا صارفین نے خوب پسند کیا تا ہم یہ حقیقت اب اشکار ہوئی کہ جسٹن ٹروڈو کا یہ بھارتی دورہ تلخ یادوں پر مشتمل تھا۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے ہم بھارت نہیں گئے۔مجھے اپنا بھارتی دورہ بلکل بھی یاد نہیں ہے۔میں سوچتا ہوں کہ کیا ہم واقعی کبھی بھارت گئے تھے۔جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ میں بہت امیدیں لے کر بھارت گیا تھا۔جب ہم بھارت پہنچے تو ہمیں زراعت کے وزیر نے خوش آمدید کہا۔جسٹن ٹروڈو نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ملاقات کا بھی ذکر کیا۔