مشکل وقت میں بھاگ جانا چوہدری نثارکی سیاست۔۔۔۔۔۔۔پرویز رشید چوہدری نثار کیخلاف وہ کہہ گے جو شائد نواز شریف نہ کہہ سکیں

مشکل وقت میں بھاگ جانا چوہدری نثارکی سیاست۔۔۔۔۔۔۔پرویز رشید چوہدری نثار کیخلاف وہ کہہ گے جو شائد نواز شریف نہ کہہ سکیں

مشکل وقت میں بھاگ جانا چوہدری نثارکی سیاست۔۔۔۔۔۔۔پرویز رشید چوہدری نثار ... 20 جون 2018 (20:28) 8:28 PM, June 20, 2018

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے پارٹی سے عملی طور پرعلیحدگی اختیار کرلی ہے، مشکل وقت میں بھاگ جانا چوہدری نثارکی سیاست کا وطیرہ ہے کہ جب بھی پارٹی پرمشکل وقت آتا ہے، وہ بھاگ جاتے ہیں۔ مارشل لاء کے وقت نوازشریف سمیت سب جیل میں گئے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار 1999ء میں بھی بھاگ گئے تھے۔ اب بھی پارٹی پرمشکل وقت آیا توچوہدری نثار دوسری طرف کھڑے ہوگئے ہیں۔ چوہدری نثار ایک بار پھر نوازشریف کو مائنس کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں۔ اب پھرمشکل وقت میں نوازشریف کو مائنس کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں، نوازشریف کو گالی دینے کا مطلب انعام پانا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نے پارٹی سے عملی طور پرعلیحدگی اختیار کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ نثار اس وقت پارٹی قیادت کیخلاف زہراگل رہے ہیں۔ لیگی ارکان چوہدری نثار کو اپنا ساتھی نہیں سمجھتے۔ نوازشریف کی خوشامد کا مطلب خود کومشکل میں ڈالنا ہے۔ نوازشریف کو گالی دینے کا مطلب انعام پانا ہے۔ لیکن مسلم لیگ ن ایک بند مٹھی کی طرح متحد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماروی میمن اور انوشہ رحما ن نے پارٹی ٹکٹ کیلئے اپلائی ہی نہیں کیا ہے۔نوازشریف کوسیاست سے باہر نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ چوہدری نثار کو امید تھی کہ نوازشریف کے بعد پارٹی ان کے پاس آجائے گی۔

قبل ازیں چودھری نثار کا کہنا ہے کہ :"پچھلے تیس سال سے نواز شریف کے ساتھ ہوں آج جب میں اپنی راہیں جدا کر رہا ہوں تو میں سب کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میرے اوپر نواز شریف کا کوئی قرض نہیں ہے بلکہ میرے نواز شریف پر قرض ہیں ان پر ان ہی پارٹی پر میں اقتدار میں آیا تو میں نے کوئی انڈسٹریز نہیں لگائی اپنے خاندان کو فائدہ نہیں پہنچایا -اگر میں نے منہ کھولا تو پورے پاکستان کو سمجھ آئے گی مگر میرے سامنے ایک رکاوٹ آ گئی ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کچھ زیادہ خراب ہو گئی ہے اللّٰہ ان کو صحت عطا فرمائے - میں 1985 سے قومی اسمبلی کا ممبر منتخب کیا جا رہا ہوں لیکن اس حلقے میں امیدوار ایک ٹیکسلا سے آ رہا ہے اور ایک کسی اور علاقے سے -نہ اس کا یہ حلقہ ہے اور نہ اس کا حلقہ ہے ایسے بھٹکے ہوئے لوگوں کو راستہ ضرور دکھا دینا منہ نہ لگانا -"

متعلقہ خبریں