دو افغان فوجی پاکستان میں داخل ہوگئے اور ایف سی کے ہتھے چڑھ گئے۔لیکن ایف سی نے کھلے دل کی مثال قائم کر دی۔

دو افغان فوجی پاکستان میں داخل ہوگئے اور ایف سی کے ہتھے چڑھ گئے۔لیکن ایف سی نے کھلے دل کی مثال قائم کر دی۔

دو افغان فوجی پاکستان میں داخل ہوگئے اور ایف سی کے ہتھے چڑھ گئے۔لیکن ایف سی ... 20 جون 2018 (20:03) 8:03 PM, June 20, 2018

چمن : افغانستان سے 2 فوجی پاکستان میں گھس آئے، ایف سی کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق افغانستان سے 2 فوجی پاکستان میں گھس آئے۔ افغان فوجی چمن بارڈر کے علاقے میں پاکستان میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر ایف سی بلوچستان نے فوری حرکت میں آتے ہوئے دونوں افغان فوجیوں کو گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں ایف سی کی جانب سے دونوں افغان فوجیوں کوافغان حکام کے حوالے کردیا گیا۔ ایف سی نے جذبہ خیر سگالی کے تحت افغان فوجیوں کو افغان حکام کے حوالے کیا۔

متعلقہ خبریں