ہمارے بیشتر دشمن پہلے ہی ہمارے دوہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائلوں کے۔۔۔۔۔۔ایران کے کمانڈر کا اپنے دشمنوں کیلئے پیغام

ہمارے بیشتر دشمن پہلے ہی ہمارے دوہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائلوں کے۔۔۔۔۔۔ایران کے کمانڈر کا اپنے دشمنوں کیلئے پیغام

ہمارے بیشتر دشمن پہلے ہی ہمارے دوہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائلوں ... 20 جون 2018 (19:49) 7:49 PM, June 20, 2018

پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ ہم اپنے میزائلوں کی رینج میں توسیع کی صلاحیت کے حامل ہیں۔اس وقت ایرانی میزائل دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایران کی خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق جنرل جعفری نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ’’ہم اپنے میزائلوں کی مار کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے لیے سائنسی اہلیت کے حامل ہیں لیکن اب یہ ہماری پالیسی نہیں کیونکہ ہمارے بیشتر دشمن پہلے ہی ہمارے دوہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائلوں کے ہدف پر ہیں۔اس لیے یہ رینج اسلامی جمہوریہ کے دفا ع کے لیے کافی ہے‘‘۔

انھوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ماضی میں امریکا کے ساتھ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات ایک استثنا تھے۔انھوں نے امریکا کے ساتھ نئے سرے سے مذاکرات کی وکالت کرنے والے ایرانی سیاست دانوں اور کارکنان کو غدار اور انقلاب مخالف قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں