مخالفین کہتے ہیں پی پی پی والے شہادتیں ڈھول بجا کر مناتے ہیں، ہم فخریہ طور پر یہ کرتے ہیں۔ قمر زمان کائرہ

مخالفین کہتے ہیں پی پی پی والے شہادتیں ڈھول بجا کر مناتے ہیں، ہم فخریہ طور پر یہ کرتے ہیں۔ قمر زمان کائرہ

مخالفین کہتے ہیں پی پی پی والے شہادتیں ڈھول بجا کر مناتے ہیں، ہم فخریہ طور پر ... 20 جون 2018 (18:29) 6:29 PM, June 20, 2018

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مخالفین کہتے ہیں پی پی پی والے شہادتیں ڈھول بجا کر مناتے ہیں، ہم فخریہ طور پر یہ کرتے ہیں۔ شہید زندہ ہوتے ہیں، ان کو ہمیشہ یاد کیا جاتا ہے، الیکشن کے ماحول میں بی بی کی سال گرہ آنا ہمارے لیے ولولے کا باعث ہے۔ ہر دور میں ہمارے خلاف سازشیں ہوئیں لیکن پی پی نے کم بیک کیا، بی بی کے وژن اور منشور کو لے کر پاکستان کے مسائل حل کریں گے۔ ’سب کا پاکستان‘ کا خواب بھٹو اور بی بی نے دیکھا تھا ہم اس کی تجدید کریں گے۔ سابق وزیر اعظم کا فرنٹ مین بھی نیب زدہ ہے، پورے خاندان پر نیب کے کیسز ہیں اور میاں صاحبان کیسز سے فرار اختیار کر رہے ہیں۔خان صاحب شوکت خانم چلاتے ہیں اس کی تعریف ساری دنیا کرتی ہے لیکن آپ نے پانچ سال میں کون سا نیا پروگرام دیا۔

انھوں نے کہا کہ خوش حال پنجاب میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے، عدالتوں نے 56 کمپنیوں میں کرپشن کیس نکال لیا ہے، پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کافرنٹ مین نیب کے پاس ہے۔

متعلقہ خبریں