معروف ادیب اور مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کراچی میں انتقال کر گئے

معروف ادیب اور مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کراچی میں انتقال کر گئے

معروف ادیب اور مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کراچی میں انتقال کر گئے 20 جون 2018 (18:20) 6:20 PM, June 20, 2018

معروف ادیب اور مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کراچی میں انتقال کر گئے ، ان کی عمر 95 برس تھی، وہ کافی عرصہ سے علیل تھے، حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ادبی خدمات پر ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

مشتاق احمد یوسفی 4 ستمبر 1923ء کو راجستھان کے شہر جے پور میں پیدا ہوئے۔مشتاق احمد یوسفی نے ابتدائی تعلیم راجپوتانہ سے حاصل کی جبکہ آگرا یونیورسٹی سے گریجوایشن کیا جس کے بعد علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی، قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان کراچی منتقل ہوگیا،مشتاق احمد یوسفی اب تک5 کتابیں شائع ہوچکی ہیں جن میں، چراغ تلے 1961ء، خاکم بدہن1969ء، زرگزشت1976ء، آبِ گم 1990ء اور شام شعر یاراں 2014ء شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں