پاکستان کے پاس جوہری ہتھیار بھارت سے زیادہ ہیں۔بین الاقوامی رپورٹ

پاکستان کے پاس جوہری ہتھیار بھارت سے زیادہ ہیں۔بین الاقوامی رپورٹ

پاکستان کے پاس جوہری ہتھیار بھارت سے زیادہ ہیں۔بین الاقوامی رپورٹ 20 جون 2018 (18:00) 6:00 PM, June 20, 2018

پاکستان کے پاس 140سے 150جوہری ہتھیار ہیں اور بھارت کے پاس 130سے 140جوہری ہتھیار ہیں

سٹاک ہوم انٹر نیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابقجوہری طاقت کے حامل ممالک اپنے جوہری ہتھیاروں میں کمی لا رہے ہیں لیکن یہ ممالک اپنی ٹیکنالوجی میں جدت بھی لارہے ہیں اور نئی ٹیکنالوجی پر توجہ دے رہے ہیں ۔ادارے کے سربراہ جان ایلیسن کا کہنا ہے کہ دنیا کی جانب سے جوہری اسلحے کی تخفیف کے لیے واضح عزم کی ضرورت ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ ،روس ،انگلینڈ ،فرانس ،چین ،بھارت ، پاکستان ،اسرائیل اور شمالی کوریا کے پاس 14ہزار 465جوہری ہتھیار موجود ہیں جن میں سے 3ہزار 750جوہری ہتھیاروں کو اس سال کے شروع میں تعینات کردیا گیا تھا ۔چین کے پاس 280کے قریب جوہری ہتھیا ر موجود ہیں ۔

متعلقہ خبریں